اسلامی

اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) کا دو روزہ ریاستی تزکیہ کیمپ

اکولہ: اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) مسلم طلبہ و نوجوانوں کی ایک فعال تنظیم ہے جو اپنے وابستگان کی کتاب و سنت کی روشنی میں تربیت و تزکیہ کے لیے مختلف پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے۔ اسی سلسلے میں آئی وائی ایف مہاراشٹر کا دو روزہ ریاستی تزکیہ کیمپ 17 اور 18 جنوری کو اکولہ کے اسٹار فنکشن ہال، گنگا نگر میں منعقد کیا گیا، جس میں ریاست بھر سے آئی وائی ایف سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

یہ کیمپ کئی اعتبار سے منفرد اور بامقصد رہا۔ پروگرام کے دوران شخصیت سازی اور کامیاب زندگی کے موضوعات پر تقاریر ہوئیں، ساتھ ہی قرآن و سنت سے تعلق، مطالعہ کی اہمیت، اسلامی تاریخ اور نمایاں شخصیات پر بھی گفتگو کی گئی۔ شرکاء کی ذہنی اور مقابلہ جاتی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف مقامات کی نمائندگی کرتے ہوئے بینرز اور معلوماتی ویڈیوز تیار کر کے پیش کرنے کا ٹاسک دیا گیا، جب کہ متعدد اسٹیج سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

علم و ادب سے شغف پیدا کرنے کی غرض سے ایک با مقصد ادبی مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں آئی وائی ایف کے ممبران نے شرکت کی۔ اس مشاعرے کی صدارت معروف شاعر مومن ہندی (ممبئی) نے کی۔

کیمپ کے مقررین میں برادر عالم گیر حسین (آل انڈیا صدر آئی وائی ایف)، محترم جمیل صدیقی صاحب (لکھنؤ)، جناب معاذ احمد صاحب (اتر پردیش) اور دیگر شامل تھے، جن کی تقاریر سے شرکاء نے استفادہ کیا۔

پروگرام کے اختتام پر برادر سید ریحان (صدر آئی وائی ایف، مہاراشٹر) نے اختتامی کلمات ادا کیے اور زادِ راہ کے ساتھ یہ دو روزہ ریاستی تزکیہ کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!