اقلیتی دن کے موقع پر ناندیڑ کلکٹر سے مطالبہ
اردو گھر میں mpsc.upsc کوچنگ شروع کی جاۓ اود پہلی جماعت سے ساتویں جماعت کے طلباء وطالبات کی اسکالر شپ پھرسے شروع کیا جائے

ناندیڑ 18 دسمبر 2025 کو حکومت کی طرف سے اقلیتی دن منایا جارہا ہے اسی مناسبت سے آج صبح ١١ بجے ضلع کلکٹر آفیس ناندیڑ میں اقلیتوں کے مسا ئل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ہر سماج کے تمام ذمداران موجود تھے اجلاس میں حافظ و قاضی محمد رفیق نے مسلمانوں کو در پیش مسائل اور پہلی جماعت سے ساتویں جماعت کے طلباء کو موجودہ حکومت نے اسکالر شپ بند کر کے حق تلفی کی ہے گذشتہ کئی سالوں سے ہم اقلیتی دن کے موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے آرہے ہیں کہ سابقہ کی طرح واپس اسکالر شپ شروع کرکے طلباء کو تعلیمی حوصلوں میں اضافہ کرنے
میں مدد کریں اور سچر کمیٹی ،رنگناتھ مشرا کمیشن، ڈاکٹر محمود الرحمان کمیٹی کے سفارشات پر فوری عمل کروایا جائے اور دیگلور ناکہ پرقائم اردو گھر میں mpsc upsc کلا سیس شروع کی جاۓ تاکہ اقلیتوں کے طلباء وطالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی جا سکے ۔۔۔۔۔۔
اس موقع پر حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی شہر صدر جمیعتہ علماء ناندیڑ مفتی شفیع الدین قاسمی انجنیئر عبد القدیر صاحب محمد شکیل صاحب سٹی زراکس ودیگر معززین شہر و سیاسی سماجی شخصیات موجودہ تھے




