مراٹھوڑ ا

 ال عمران پرتشٹھان بلولی کو مہاراشٹر حکومت کا شاہو، پھلے، امبیڈکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کے ہاتھوں دیا گیا ایوارڈ۔

ناندیڑ:13/جون(راست) حکومت مہاراشٹر کے سماجی انصاف اور خصوصی معاونت کے محکمے کی جانب سے ال عمران پرتشتھان بلولی ضلع ناندیڑ کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے 10 جون 2025  كو یشونت راؤ چوہان پرتشٹھان ہال، ممبئی میں تنظیم کے صدر ڈاکٹر محسن خان اور سیکریٹری انجینئر عمران خان کو مہاراشٹر حکومت کا شاہو، پھلے، امبیڈکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہر سال حکومت مہاراشٹر کا سماجی انصاف اور خصوصی امداد کا محکمہ ریاست میں بہترین کام کرنے والے اداروں کو شاہو، پھلے، امبیڈکر ایوارڈ دیتا ہے۔ سال 2023-2024 کے لیے شاہو، پھلے، امبیڈکر ایوارڈ ال عمران پرتشٹھان، بلولی کو تنظیم کے صدر ڈاکٹر محسن خان، سکریٹری انجینئر عمران خان کو دیا گیا۔ اس تقریب میں ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ راو شندے، سماجی انصاف کے وزیر سنجے شرسا، آبی تحفظ کے وزیر سنجے راٹھوڑ، زراعت اور باغبانی کے وزیر بھرت گوگاوالے کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے۔

پروگرام کا تعارف محکمہ سماجی انصاف کے پرنسپل سکریٹری ہرشدیپ کامبلے نے دیا۔ پروگرام کی نظامت ہرشل پاٹل، پونم چندورکر نے کی اور شکریہ کلمات سماجی بہبود کے انچارج کمشنر پروین پوری نے ادا کئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے پر ال عمران پرتشٹھان کے زمہ داران کو رکن راجیہ سبھا اشوک راؤ چوہان، رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر اجیت گوپچھڑے، رکن اسمبلی ہیمنت پاٹل، رُکن پارلیمینٹ رویندر چوہان، ارکان اسمبلی بالاجی کلیانکر، وکرم کالے، ستیش چوہان، آنندراؤ بونڈھارکر، جیتیش انتاپورکر، اسسٹنٹ کمشنر شیوانند منگیرے، ایس ایس پاٹل، کے بی۔ راٹھوڈ، رام داس پینڈکر کے ساتھ ساتھ ایڈیٹرز، صحافیوں اور دوستوں نے اُنہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!