ایجوکشن

ایکتا اُردو پرائمری اسکول اردھاپور میں ‘حلال کمائی’ فوڈ فیسٹیول کا شاندار انعقاد

اردھاپور (راست): نوری شکشن پرسارک منڈل نائیگاؤں ( با ) کے زیر اہتمام ایکتا اُردو پرائمری اسکول، اردھاپور، ضلع ناندیڑ میں مورخہ 3 فروری 2026 بروز منگل کو ایک منفرد اور پروقار ‘حلال کمائی’ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات میں خود انحصاری، کاروباری مہارت اور حلال رزق کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔


پروگرام کا افتتاح بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب گوڑ بولے صاحب اور ناظرے تعلیلمات وکاس چوہان صاحب ، نگرسیوک نمائندہ ایڈوکیٹ عتیق ارحمٰن صاحب اور ایکتا اُردو پرائمری اسکول اردھاپور کے صدر مدرس غفار خان واحد خان صاحب کے ہاتھوں سے عمل میں آیا
اس میلے کی خاص بات یہ تھی کہ یہ صرف طلباء و طالبات اورخواتین کے لیے مخصوص رکھا گیا تھا، جہاں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ صبح 10 بجے سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں اسکول کے احاطے کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور مختلف قسم کے لذیذ پکوانوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔

فیسٹیول میں روایتی پکوانوں کے ساتھ ساتھ جدید فاسٹ فوڈ، گھر کے بنے ہوئے مصالحہ جات اور مٹھائیوں کے درجنوں اسٹالز لگائے گئے۔ طلباء و طالبات نے بڑی محنت اور صفائی کے ساتھ اشیاء تیار کیں، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

سیلفی پوائنٹ اور عوامی جوش و خروش:
پروگرام میں دلچسپی کے لیے ایک خصوصی ‘سیلفی پوائنٹ’ بھی بنایا گیا تھا، جو کہ توجہ کا مرکز رہا۔ ‘فری انٹری’ ہونے کی وجہ سے خواتین کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ صدر مدرس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
"اس طرح کے پروگراموں کا مقصد بچوں کو صرف کتابی علم تک محدود رکھنا نہیں بلکہ انہیں عملی زندگی کے لیے تیار کرنا ہے۔ ‘حلال کمائی’ کے عنوان سے ہم نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ محنت میں عظمت ہے اور حلال طریقے سے رزق کمانا باعث برکت ہے۔”

پروگرام کے اختتام پر بہترین اسٹالز لگانے والے طلباء و طالبات کی ہمت افزائی کی گئی۔ اس کامیاب انعقاد پر اسکول کے اساتذہ نے کڑی محنت کی ، سرپرستوں اور مقامی شہریوں نے ایکتا اردو پرائمری اسکول کی کاوشوں کو دل کھول کر سراہا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!