عالمی

حج 2026: بیمار افراد کے سفر پر پابندی، سعودی حکومت نے سخت طبی ضوابط منظور کر لیے

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے سخت ترین طبی قوانین کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت بیمار، کمزور یا شدید میڈیکل مسائل کے شکار افراد کے حج پر جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قوانین میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بیمار عازم کسی طرح سعودی عرب پہنچ بھی جائے تو اسے فوری طور پر وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈی پورٹ کرنے کی پالیسی سختی سے نافذ کی جائے گی اور واپسی کے تمام اخراجات متعلقہ عازم کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔

سعودی ہدایات کے بعد پاکستان سمیت مختلف ممالک نے بھی اپنے حج 2026 پروگرام میں سخت میڈیکل شرائط شامل کر دی ہیں۔ پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آئندہ حج میں صرف وہی افراد سفر کر سکیں گے جو مقررہ معیار کے مطابق مکمل صحت مند ہوں اور جسمانی مشقت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

وزارت کے مطابق درج ذیل بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے حج پر مکمل پابندی ہوگی:
گردوں کے مریض اور ڈائیلاسز کروانے والے افراد
دل کے امراض میں مبتلا افراد
شدید سانس، پھیپھڑوں اور جگر کے امراض کے مریض
نفسیاتی یا اعصابی بیماریاں، ڈیمنشیا، الزائمر یا یادداشت کی کمزوری
رعشہ (Tremors) یا شدید معذوری کے شکار افرادحاملہ خواتین
کالی کھانسی، تپ دق، وائرس ہیمرجک فیور اور کینسر کے مریض

ترجمان کے مطابق میڈیکل آفیسر ہر عازم کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی حتمی منظوری دے گا، اور جن افراد کو سفر کے قابل نہ سمجھا گیا، انہیں حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی عرب میں قائم خصوصی فٹنس مانیٹرنگ ٹیمیں عازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی مستقل جانچ بھی کریں گی تاکہ حج 2026 کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!