ساکلی قصبہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد ۔ڈاکٹر تشار سونونے نے کی قیادت۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
بیاول تعلقہ کا تعلیمی علمی اور ذرعی اعتبار سے سر سبز شاداب قصبہ ساکلی میں ہوالشافی کلینک میں ١ جولائی کے موقع پر شہر بیاول کے اولین ایم بی بی ایس (ممبئ)ایف سی پی ایس، ایم ڈی ،ڈاکٹر تشار سونونے انش ہاسپٹل کے قائد کی نگرانی و قیادت میں مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شوگر تھائی رائیڈ ،استھمہ، بی پی، وغیرہ کے مریضوں کا معائنہ کرکے مناسب طبی رہنمائی ،ہدایات و مشورے دئیے گئے اس موقع پر ڈاکٹر نے کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر شیخ شاداب، و ڈاکٹر سمیہ شیخ کی کاوشوں کی سراہنا کی کہ دور دراز و دیہی علاقوں میں طبی کیمپ منعقد کر کے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اس طرح کے کیمپ منعقد ہونا چاہیۓ تاکہ عوام اپنے امراض سے واقف ہوتے رہے موصوف نے یہ بھی کہا کہ "ڈاکٹر ہی مریض کے چہرے پر مسکراہٹ کھلاتا ہے اس کیمپ میں بچے ،خواتین، مرد کم و بیش ستر مریضوں نے استفادہ حاصل کیا کامیابی کے لیے اسپتال کے بانی فارق سر کی نگرانی و قیادت میں ڈاکٹر نوید شیخ و جملہ اسپتال عملہ نے محنت کی۔