سولاپور سوشل کالج کے ریحان ملا کو 79ویں قومی سنتوش ٹرافی فٹ بال کے لیے مہاراشٹر کی سینئر فٹ بال ٹیم میں منتخب

سولاپور ( اِقبال باغبان ) : سولاپور سوشل ایسوسی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج کا بی۔ اے۔ حصہ اول کا طالب علم ریحان ملا کی راجستھان کےجے پور شہر میں منعقد ہونے والے 79 ویں قومی سنتوش ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے مہاراشٹر کی سینئر فٹ بال ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ ریحان ملا سولاپور کا ایک شاندار فٹ بال کھلاڑی ہے، اس نے قومی اور ریاستی سطح کے مقابلوں میں مسلسل سولاپور ضلع کی نمائندگی کی ہے اور آل انڈیا ویسٹ زون انٹر یونیورسٹی مقابلے میں پونیشلوک اہلیا دیوی ہولکر سولاپوریونیورسٹی کی نمائندگی بھی کی ہے۔
ریحان ملاکوویسٹرن انڈیا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری ڈاکٹر کے۔ پی۔ چوگولے کے ساتھ ساتھ کالج کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق شیخ اور طلحہ شیخ اور کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تمبولی نے رہنمائی کی۔ تدریسی و غیر تدریسی عملے نے ریحان ملاکو مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
*فوٹو لائن – پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تمبولی اور ڈاکٹر مشتاق شیخ کے ساتھ ریحان ملا*




