سینئر ریاستی سطحی سیپک ٹکارا مقابلوں میں جلگاؤں کی تاریخی کامیابی:
ایک سونے اور ایک کانسے کے تمغے پر قبضہ.

جلگاؤں کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، ضلع کو فخر کا مقام دلایا.
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
ناسک کے پنچوٹی واقع علاقائی کھیل مرکز میں 27 جون سے 30 جون تک منعقد ہونے والی 35 ویں سینئر گروپ ریاستی سطحی سیپک ٹکارا چیمپئن شپ میں جلگاؤں ضلع کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے "ڈبل ایونٹ” میں سونے کا تمغہ اور "ٹیم ایونٹ” میں کانسے کا تمغہ جیت کر ضلع کا نام روشن کر دیا۔یہ مقابلہ ناسک ضلع سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور مہاراشٹر ریاست سیپک ٹکرا ایسوسی ایشن کی منظوری سے منعقد کیا گیا تھا۔جلگاؤں ٹیم کی قیادت شیخ فیضان (کپتان) نے کی۔
ٹیم میں ابوزر باغبان، تنویر شاہ فیضان رئیس، عمر باغبان، حماد باغبان، سید اویس، شیخ ریحان محمد عدنان، سید ثاقب ریحان خان، امجد مولانی، سچن پاٹل اور امول راہول جیسے باصلاحیت کھلاڑی شامل تھے۔ اس تاریخی کامیابی پر مہاراشٹر سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے صدر ویپن بھائی کامدار، ریاستی سیکریٹری ڈاکٹر یوگندر، امرتا پانڈے (ریاستی عہدیدار)، وردھا ضلع کے سیکریٹری ڈاکٹر ونئے من، جلگاؤں ضلع کھیل افسر رویندر نائیک، جلگاؤں ضلع ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز ملک، پروفیسر چندرکانت سونونے، ڈاکٹر پردیپ تلویلکر، سیکریٹری اقبال مرزا، پراشانت جگتاپ، پروفیسر وسیم مرزا، شہباز شیخ، عامر خان سمیت تمام عہدیداران نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
ٹیم کوچنگ کی ذمہ داری آصف مرزا اور ساگر سونوانے نے ادا کی، جبکہ ٹیم منیجر کے فرائض عمران شیخ نے انجام دیے۔
یہ کامیابی جلگاؤں ضلع کے لیے نہ صرف فخر کا موقع ہے بلکہ آئندہ نسل کے کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا اور رہنمائی کا ذریعہ بھی ہے۔