ایجوکشن

فیروز محمد خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز، قومی دیہی صحت مشن پر گراں قدر تحقیق

ناندیڑ، 3 جولائی: ناندیڑ کے ممتاز محقق فیروز محمد خان کو سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ کی جانب سے پی ایچ ڈی (ڈاکٹر آف فلاسفی) کی معزز ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ ان کی تحقیقی کاوش کا موضوع تھا:
"مراٹھواڑہ علاقہ کے حوالے سے قومی دیہی صحت مشن (NRHM) کے مالیاتی تجزیہ کا

جس میں انہوں نے دیہی علاقوں میں صحت عامہ کی اسکیموں کے مالیاتی پہلو، فنڈز کی تقسیم، استعمال اور اس کے اثرات پر گہرائی سے روشنی ڈالی۔

یہ تحقیق ناندیڑ کے معروف ادارے پیپلز کالج کے تسلیم شدہ تحقیقی مرکز میں، معروف محققہ ڈاکٹر ریشما ڈی. ڈی. فوڈ کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔ ڈاکٹر خان کا تحقیقی کام قومی دیہی صحت مشن کے تحت مراٹھواڑہ کے اضلاع میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی فنڈز کے مؤثر استعمال سے متعلق ہے، جو مستقبل میں پالیسی سازوں کے لیے راہنما ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فیروز محمد خان نے کہا:
"یہ کامیابی میرے گائیڈ، میرے اہل خانہ، اور تمام خیرخواہوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی۔ میں ان سب کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اس سفر میں قدم قدم پر میرا حوصلہ بڑھایا۔”

انہوں نے راشدہ بیگم، غلام شاہد، ڈاکٹر فرزانہ ایم خان، منظور خان، فرحت ایم خان، فیروز پٹیل، نصرت پٹیل، امجد خان اور دیگر عزیزوں کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے ان کے آشیرواد اور دعاؤں کو اپنی کامیابی کا محرک قرار دیا۔

تعلیمی حلقوں اور مقامی شہریوں کی جانب سے ڈاکٹر فیروز محمد خان کو اس شاندار علمی کارنامے پر دلی مبارکباد دی جا رہی ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ناندیڑ بلکہ پورے مراٹھواڑہ علاقے کے لیے فخر کا باعث ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ مستقبل میں دیہی صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دیں گے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!