ناندیڑبلدیہ الیکشن کے لیے کانگریس کی تیاریاں شروع

ناندیڑ۔ ۵؍ جولائی ( نامہ نگار ):ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے سلسلہ میں پربھاگ کی تشکیل کا کام جاری ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے طور پر بلدیہ کے عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہی ہے۔ بلدیہ الیکشن کے لیے کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی منصوبہ بندی اور تیاریاں شروع ہوچکی ہے۔ گزشتہ کل پربھاگ نمبر 20 سڈکو میں الیکشن کی تیاری کے سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں ضلع صدر ہنمنت پاٹل بیٹ موگرے کر، شہر صدر عبدالستار، ریاستی سیکریٹری شیام درک، راجیش پائوڑے، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ، آنند چوہان، جے پی پاٹل، بالاجی چوہان، عبدالعزیز قریشی، منتجب الدین، واجد انصاری، دیپک سنگھ حضوریا، گگن یادو، مہیش دیشمکھ، سید شیر علی، سریش گائیکواڑ، ڈاکٹر اشوک کلنتری، ستیہ پال ساونت،
باپو پاٹل سمیت سڈکو ہڈکو علاقہ کے کانگریسی قائدین موجود تھے۔ پروگرام کے آغاز پر علاقہ کی سابق کارپوریٹر ڈاکٹر کرونا جمداڑے اور بلاک صدر مہیش شندے نے کہا کے سڈکو کانگریس پارٹی کا ایک مضبوط قلعہ ہے آنے والے الیکشن میں بھی یہاں سے پارٹی کے کارپوریٹر بڑی تعداد میں منتخب ہوں گے۔ پربھاگ 20 سے سابق میں پانچ کارپوریٹر کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ علاقہ کے کانگریسی قائدین نے الیکشن کے لیے مختلف تجاویز پیش کی۔ضلع صدر بیٹ موگرے کراور شہر صدر عبدالستار نے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کے آنے والے الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں کو بھر پور طاقت فراہم کرےگی جو لوگ آج کانگریس پارٹی کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ کھڑے ہیں پارٹی ان کا خیال رکھے گی۔ اس پروگرام کی نظامت ایڈوکیٹ پرسن جیت واگھمارے نے بخوبی انجام دی۔