اسلامی

آج عازمین حج کی قسمت کا فیصلہ

ناندیڑ(راست )12 اگست
حج 2026 کے عازمین حج کا انتخاب کا عمل 13 اگست کو صبح 30-11 بجے حج کمیٹی آف انڈیا، حج ہاؤس، ممبئی کے دفتر میں منعقد ہوگا، قرعہ اندازی(ڈیجیٹل رینڈم سلیکشن ) کے واسطہ سے منتخب عازمین حج کو انکے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعہ مطلع کیا جائیگا، اور خوشخبری دی جائے گی، تمام منتخب عازمین حج کو-/ 1،52،300
روپئے کی پہلی قسط 20 اگست 2025 تک جمع کرانی ہوگی، اگر کسی عازم حج کو قرعہ اندازی کے اس عمل میں کوئی دشواری پیش آرہی ہوتو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in
پر جاکر معلومات حاصل کرسکتے ہیں، پھر بھی اگر کوئی جانکاری اور معلومات حاصل کرنا ہوتو خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ آفس پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

پتہ
دوکان نمبر ۱ عبدالقیوم کامپلیکس پولیس اسٹیشن کے سامنے دیگلور ناکہ ناندیڑ
9860734341
7588237052

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!