شہر

آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کی جانب سے تین روزہ مفت طبی کیمپ

(ناندیڑ، نمائندہ خصوصی) آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین (ناندیڑ) کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے مقصد سے تین روزہ مفت طبی کیمپوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع آج ایک پریس کانفرنس کے دوران دی گئی۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ پہلا کیمپ 11 اکتوبر (بروزہفتہ ) کو ابرار فنکشن ہال، واگھی روڈ ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔
دوسرا کیمپ 12 اکتوبر (بروز اتوار) کو حضرت فاطمہ گرلز ہائی اسکول،گاڑے گاؤں روڈ پر اور تیسرا کیمپ 13 اکتوبر کو لبرٹی فنکشن ہال، کربلا روڈ ناندیڑ میں منعقد کیا جائے گا۔

تینوں کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہیں گے۔ ان کیمپوں میں ناندیڑ شہر کے ماہرینِ ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی خدمات انجام دے گی، جو مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرے گی اور ضروری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

سابق ریاستی صدر جناب سید معین صاحب نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ان کیمپوں میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس فلاحی خدمت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

مجلسِ اتحاد المسلمین کے ذمہ داران کے مطابق، اس مہم کا مقصد عوامی صحت کی بہتری اور ضرورت مندوں کو مفت علاج و مشورہ فراہم کرنا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!