ایجوکشن

"آہ اطلس والا ، ایسا کہاں سے لاوں تجھ سا کہوں جسے”

اقراء کی اکائیوں میں دعائیہ نشستوں کا اہتمام

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور اقراء ڈاکٹر شاہین قاضی ہائی اسکول و جونیئر کالج ،اقراء پرائمری اسکول مہرون ،اقراء پرائمری اسکول پرتاپ ‌نگر میں تعزیتی نشستوں کا انعقاد ۔ موت برحق اور سچی تلخ حقیقت ہے کہ ہر ذی نفس کو اس کا مزہ چکھنا ہے. اس دار فانی میں کچھ ایسے انسان بھی جنم لیتے ہیں جو مرنے کے بعد بھی تا قیامت اپنے کاموں کی نسبت زندہ رہے گے ۔معروف تاجر و خادم قوم و ملت آنجہانی عبدالغنی اطلس والا کی زندگی بھی بعد از موت زندہ جاوید رہنے والی حیات تھی یکم ستمبر کو اپنی عمر کے ٩٨ بہاریں دیکھنے والے اطلس والا طویل عمر رفتہ و علالت

کے باعث اس فانی دنیا سے کوچ کر گۓ مرحوم کی تمام زندگی کا گوشہ قوم و ملت کی خدمت میں گزرا علاقہ خاندیش ہو یا ممبی کے متصل علاقے مرحوم کے مخیر ہاتھوں کے مرہون منت ہیں آپ کی بالخصوص مسلم اداروں سے وابستگی عرصہ دراز تک فراموش نہ کی جا سکے گی آپ کا نعم البدل مستقبل قریب میں ملنا تقریباًٍ ناممکن ہے ان سانحہ ارتحال پر اقراء ایجوکیشن سوسایٹی جلگاوں کے زیر انصرام اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور جامنیر ، اقراء ہائی اسکول مہرون ،پرائمری شعبہ مہرون ،پرائمری شعبہ پرتاب نگر میں تعزیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کی گونا گو خصوصیات انسان دوستی و تعلیمی اداروں سے وابستگی کا اظہار خراج عقیدت کے ذریعے پیش کیا گیا

جس میں صدور مدرسین کے ہمراہ تمام ہی عملے نے اپنی شمولیت دی نیز طلبہ کے ہمراہ مرحوم کے لیے دعاے خیر پر تعزیتی نشستوں کا اختتام ہوا اکائیوں کی معرفت منعقدہ نشستوں پر صدر سوسایٹی الحاج عبدالکریم سالار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالغنی اطلس والا کے انتقال نے بے حد رنجیدہ کردیا ہے اس غم و اندوہ کی گھڑی میں ہم سب ان کے اعزاء و اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعاگو ہیں کہ رب العالمین مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں مقام عطا کرے آمین ساتھ ہی مرحوم کے ہمراہ گزرے اوقات کو یاد کرتے ہوئے موصوف نے اپنے منفرد انداز میں پیغام دیا کہ ” ایسا کہاں سے لاوں تجھ سا کہوں جسے”۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!