اسلامی

ادارہ معہدابوالحسن ناندیڑ کا 10؍واں عظیم الشان جلسہ عام

حضرت مولانا سید محمد بلال عبدالحیٔ حسنی کا جامع پرمغزخطاب

ناندیڑ:(نامہ نگار)۲۶؍جنوری 2026 بروز پیر کو ناندیڑ شہر کی عظیم دینی درسگاہ معہدابوالحسن ؒکے دس سال کی تکمیل پر ایک عظیم الشان جلسہ عام انورگارڈن میں منعقد ہوا۔ناندیڑ شہر کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد مظہرالحق کامل قاسمی (بانی ومہتمم دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر)کی سرپرستی اور ہندوستان کی معروف ومعزز شخصیت حضرت مولانا سید محمد بلال عبدالحیٔ حسنی دامت برکاتہم کی صدارت نے جلسہ کو چارچاند لگا دیئے شہر ناندیڑ واورنگ آباد کے موقر ومعززعلمائے کرام کی موجودگی نے مجلس کو رونق افروز کردیا، جلسہ کا آغاز حافظ محمد التمش کی تلاوت قرآن سے ہوا۔

محمد حمزہ خان نے نعت شریف پیش کی۔ شعبہ حفظ وعالمیت کے طلبانے اردو، عربی،انگریزی، میں تقاریر کا بہترین مظاہرہ کیا، مولانا علیم الدین ندوی ،مولانا معزالدین فاروقی ندوی، مفتی وقایت اللہ خالد قاسمی، کی پرمغز تقاریرہوئی، ادارہ معدابوالحسن کے بانی وناظم خطیب بے مثال حضرت مولانا محمد سعدعبداللہ ندوی دامت برکاتہم نے مدرسہ کی روداد پیش کی۔اسکے بعد حضرت مولانا سید محمد بلال عبدالحی ٔ حسنی ندوی دامت برکاتہم نے انتہائی جامع پرمغز اور ولولہ انگیز خطاب فرمایا۔ حضرت نے قرآن کریم کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے اراشاد فرمایاکہ قرآن مجید الہ کی جانب سے حق کے ساتھ نازل ہوا ہے۔

اسکی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے اٹھا یاہے۔ ساری دنیا کی باطل طاقتیں جمع ہوکر بھی قرآن مجید میں صبح قیامت تک ذرہ برابر بھی تبدیلی نہیں کرسکتے، قرآن کریم کا ایک ایک حرف اسکے نقطوں تک کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے لیاہے۔ قرآن کی حفاظت کا اقرارغیروں نے بھی کیاہے۔ ہراس فرد کے ساتھ اللہ نے حفاظت کا ذمہ لیا ہے جس کسی بھی واسطے ہے قرآن کریم سے وابستہ ہے۔ جس طرح قرآن کے حروف محفوظ ہے اسی طرح اسکے معانی اسکی تشریحات بھی محفو ظ ہے۔ قرآن کی جوتشریج نبی کریم ؐنے فرمائی ہے اگر اس سے ہٹ کر کوئی ترجمانی وتشریج کرے ہو سراسرگمراہی میںہے۔قرآن کریم پر ایمان کے ساتھ ساتھاسکا احترام بھی ہم پرلازم ہے۔

مولانا نے مزید فرمایا کہ آج ہمیں اپنی زندگی کو قرآن کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، قرآن کی تلاوت ، اسکاحفظ کرنا، اسکے معانی وتفاسیر کو جاننے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ ہماری زندگی اگر قرآن کریم کی تعلیمات اور شریعت محمدی ؐکے مطابق ہوجائے تو ہم لوگوں کیلئے ایک نمونہ بن جائیگی۔مولانا نے فرمایا کہ ہم خدااور اسکے رسول ؐکے آگے سرخم تسلیم کرلیں ، آج کتنے ایسے لوگ ہیں جو دین دار سمجھے جاتے ہیںمگر ورائت کو قرآن نے بتائے ہوے طریقے کے مطابق تقسیم نہیں کرتے۔ ہمیں آپس کے اختلاف سے غیبت سے جھوٹ سے بچنے کی ضرورت ہے۔

آنے والا مہینہ رمضان المباک کا ہے قرآن کو رمضان کے ساتھ خاص نسبت ہے، آج ہمارے علماوحفاظ کو اپنی ذمہ داریوں کو پوراکرنا چاہئے، اسلامی اسکول قیام عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔ خواتین ،اسکول وکالج میں زیرتعلیم بچیوں کو اسلامی بنیادی تعلیمات ، عقائدوایمان سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، اسکے لئے ہفتہ واری اجتماع اور کاونسللنگ کا اہتمام کرنا چاہئے،اور ہمارے برادران وطن کے ذہنوں سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے پیام انسانیت کے پلیٹ فارم سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔آخرمیں حضرت نے فرمایا ہمارا ہرعمل اللہ کی رضااور خوشنودی کیلئے ہونا چاہئے ، اخلاص بنیادی شرط ہے۔

اسکی اہمیت کو واضح کرنے کیلئے حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی ؒ کا قول ارشاد فرمایا جسے سنکر آنکھیں اشکبار ہوگئی۔’’مخلص کا سفینہ ڈوبتے ڈوبتے پار لگ جاتاہیاور غیرمخلص کا سفینہ نجات پاتے پاتے ڈوب جاتاہے۔‘‘ واضح ہو کہ امسال ادارہ معھد ابو الحسن میں ۹ طلباء کرام نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے اور ایک طالب علم نے ایک مجلس میں مکمل قرآن سنایا اور ۹؍ طلباء کرام ایسے بھی ہیں جو خصوصی چہارم سے فارغ ہوکر آئندہ درجات کیلئے کاشف العلوم اورنگ آباد جائیں گے آخرمیں حضرت مولانا بلال حسنی صاحب کے رقت آمیز دعاپر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ حضرت مولانا محمد سعد عبداللہ ندوی نے آئے ہوئے تمام مہمانان کرام کا شکریہ اداکیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!