اردو گھر میں پروگرام کی بکنگ سے متعلق وضاحت،TOL اردو نیوز ٹیم کا دورہ

ناندیڑ: ١٦ فروری چند روز قبل TOL اردو نیوز میں اردو گھر سے متعلق ایک خبر شائع ہوئی تھی، جس میں بعض اسکول انتظامیہ کی جانب سے یہ شکایت سامنے آئی تھی کہ انہیں اردو گھر میں پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد ٹولTOL اردو نیوز کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اردو گھر کا جائزہ لیا اور متعلقہ ذمہ داران سے بات چیت کی۔ اس موقع پر اردو گھر کے منیجر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اردو گھر کی بکنگ باقاعدہ طریقۂ کار کے تحت کی جاتی ہے۔
منیجر کے مطابق جو بھی ادارہ یا اسکول اپنا پروگرام منعقد کرنا چاہتا ہے، اسے اپنے ادارے کے لیٹر ہیڈ پر باضابطہ درخواست دینا ضروری ہے۔ بغیر لیٹر ہیڈ کے کسی بھی قسم کی بکنگ قبول نہیں کی جاتی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اردو گھر کا ہال چھوٹے بچوں کے پروگراموں کے لیے فراہم نہیں کیا جاتا، کیونکہ انتظامیہ کے مطابق اس سے نظم و نسق کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
اردو گھر انتظامیہ نے واضح کیا کہ جو بھی اسکول یا ادارہ اپنے پروگرام کے لیے ہال بک کروانا چاہتا ہے، وہ اپنے ادارے کے آفیشل لیٹر ہیڈ کے ساتھ درخواست جمع کرے، جس کے بعد ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
TOL اردو نیوز ٹیم نے عوام اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی خبر یا شکایت کی صورت میں براہِ راست انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے۔




