ایجوکشن

اردھاپور کے ضلع پریشد ہائی اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین کو قومی معلم اعزاز کا اعلان

یہ ایوارڈ جمہوریہ ہند کی معزز صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے دستِ مبارک سے عطا کیا جائے گا

ایوارڈ کی نوعیت: پچاس ہزار روپے نقد، نقرئی تمغہ، معیار کا سندنامہ اور تعریفی اسناد

اردھاپور (شیخ زبیر ) اردھاپور شہر کے قدیم ترین ضلع پریشد ہائی اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین کو قومی معلم اعزاز 2025 کا اعلان عمل میں آیا ہے۔ حکومت ہند کے شعبۂ تعلیم کی جانب سے ملک بھر کے 45 اساتذہ کا اِس سال کے قومی معلم ایوارڈ کے لیے انتخاب کیا گیا ہے، جس کی باضابطہ اطلاع 25 اگست کو جاری کردہ سرکاری مکتوب میں دی گئی۔

چھترپتی سنبھاجی نگر(اورنگ آباد) ڈویژن کے ناندیڑ ضلع کو یہ قومی معلم ایوارڈ تقریباً دس برسوں بعد نصیب ہورہا ہے۔ ملک کا یہ نہایت باوقار اعزاز جمہوریہ ہند کی معزز صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے دستِ مبارک سے 5 ستمبر 2025 یومِ اساتذہ کے موقع پر دہلی کے وگیان بھون میں ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین کو پیش کیا جائے گا۔ ایوارڈ کی شکل میں پچاس ہزار روپے نقد، نقرئی تمغہ، معیار کا سندنامہ اور تعریفی اسناد شامل ہیں۔

صدر مدرس ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین کو اس سے قبل سن14-2013 میں ناندیڑ ضلع معلم ایوارڈ اور سن-18 2017 میں مہاراشٹر ریاستی معلم ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ وہ 2014 سے بالبھارتی درسی کتاب بورڈ کے مطالعاتی گروہ کے رکن کی حیثیت سے سرگرم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ثانوی سطح کی تدریس میں ان کا طویل تجربہ ہے اور وہ گزشتہ 28 برسوں سے مسلسل خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمن سر تامسہ، ظفر اللہ بیگ رکن اسکول انتظامیہ کمیٹی اردھاپورنامہ نگار اردو شیخ زبیر، و دیگر حضرات نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہیں اور بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے.

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!