ارشا د انڈسڑیس کے ارشاد سید اورپیریئم ہونڈا کے رسول شیخ کو
روٹری کلب آف سولاپور اسمارٹ سٹی نے ووکیشنل ایوارڈ

سولاپور (اقبال باغبان) : سولاپور کے اسٹیل فیبریکیشن کے ماہر ارشاد انڈسٹریس کے ارشاد سید اورپیریئم ہونڈا کے رسول نبیلال شیخ کوروٹری کلب آف سولاپور اسمارٹ سٹی کی جانب سے اس سال کا ووکیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ روٹری کلب ہر سال مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں نمایاں اور سماجی طور پر مفید کام کرنے والے افراد کو ووکیشنل سروس ایوارڈز سے نوازتا ہے۔
یہ پروگرام سابق ضلع گورنر ڈاکٹر موہن دیشپانڈے اور اسسٹنٹ گورنر اجے دوجوڑے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ تقریب کے آغاز میں صدرڈاکڑ اکبرصاحب نداف نے مہمان خصوصی اور اسسٹنٹ گورنر کا باقاعدہ استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز ماحولیاتی تحفظ اور پودے کو پانی دے کر کیا گیا۔
اس موقع پر ایوارڈ یافتہ سمردھی ہرشدشر ساگر (پیشہ ور میک اپ آرٹسٹ)، منوج سوناونے (پینٹر)، رسول شیخ (مکینک)، منوج مہالے (اپ آٹو رکشا – مکینک) اور ارشاد سید (فیبریکیشن) کو ان کے بہترین کام کے ووکیشنل سروس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ. مہیش سالونکے کو اسسٹنٹ گورنر کے طور پر منتخب ہونے پر خصوصی طور پر مبارکباد دی گئی۔ ناگیش شینڈگے بطور ڈسٹرکٹ چیئر – ووکیشنل سروس ڈائریکٹر اور ستیم دودھنکر بطور ڈسٹرکٹ چیئر – ڈیزاسٹر مینجمنٹ (2026-27) اور سلیم جمعدار اوروشال کوٹم کو روٹری میں بطور نئے ممبر شامل ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
ایوارڈ جیتنے والوں کا تعارف ووکیشنل سروس ڈائریکٹر روٹ سمیر نداف نے کیااور ان کے کام کو سراہا گیا۔ معززین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ معاشرے کی ترقی میں مختلف پیشہ ورانہ اور فلاحی کارکنوں کا کردار بہت اہم ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیواگنگا میدرگی، اقبال باغبان، بھارت کدم وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت سواتی مانساوالےنے کی اور شکریہ بسواراج بیراجدارنے ادادیا۔ پروگرام میں روٹریکٹ کلب آف سمارٹ آرکڈ کالج کے عہدیداران، اراکین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔




