اسلامی

اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن گیا، عالمی مسلم آبادی 200 کروڑ تک پہنچ گئی

واشنگٹن: معروف تحقیقی ادارہ ’پیو ریسرچ سینٹر‘ (PEW Research Center) کی تازہ رپورٹ کے مطابق اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2010ء سے 2020ء کے درمیان دنیا بھر میں مسلم آبادی میں 21 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران مسلمانوں کی تعداد 170 کروڑ (1.7 ارب) سے بڑھ کر 200 کروڑ (2 ارب) تک پہنچ گئی ہے۔
یہ اضافہ دنیا کی مجموعی آبادی میں اضافے کے مقابلے میں دو گنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کی کل آبادی میں مسلمانوں کا تناسب 26 فیصد ہو چکا ہے، یعنی ہر چار میں سے ایک شخص مسلمان ہے۔
دوسری جانب دیگر مذاہب کی بات کریں تو غیر مسلم آبادی میں بھی 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، تاہم ہندو آبادی میں 1 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ 2010ء میں ہندوؤں کا عالمی تناسب 15 فیصد تھا جو 2020ء میں گھٹ کر 14.9 فیصد رہ گیا۔
رپورٹ میں خطوں کے اعتبار سے مسلم آبادی میں اضافے کی تفصیل بھی دی گئی ہے۔ شمالی امریکہ میں مسلم آبادی میں سب سے زیادہ یعنی 52 فیصد اضافہ ہوا، جہاں اس وقت مسلمانوں کی کل تعداد 59 لاکھ ہو چکی ہے۔
اسی طرح ’سب سہارا افریقہ‘ میں مسلم آبادی میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس خطے میں قدرتی آبادی میں اضافے کا نتیجہ ہے۔ ایشیا پیسیفک خطے میں مسلمان کل آبادی کا 26 فیصد ہیں، جہاں 4.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پیو ریسرچ سینٹر کی یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ اسلام نہ صرف تیزی سے پھیل رہا ہے بلکہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہبی گروپ بھی بن چکا ہے۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!