تفریح

اسلم چشتی فرینڈ سرکل پونے کے زیرِ اہتمام  اعزازی مشاعرہ ۔۔

 پونے(محمد مسلم کبیر)شہر پونےکے مشہور اسٹوڈیو، وائی ناٹ یور کنٹینٹ اِسپیس (این آئی بی ایم روڈ پونے)میں مہمان شعراء غفران امجد، جمیل بنارسی،ڈاکٹر ارشد جمال صارم،عامر مسعود بہرائچی،جاوید احمد خان جاوید،احمد جمال کوثر،سیّد پاشا رہبر کے اعزاز میں ایک مشاعرہ منعقد ہوا-دستور کے مطابق شمعِ فروزاں کی رسم مہمانِ خُصوصی پروفیسر معین الدین فلاحی کے ہاتھوں ادا کی گئی،صدارت وقار احمد شیخ نے کی مہمانِ خُصوصی پروفیسر معین الدین فلاحی،صدرِ مشاعرہ وقار احمد شیخ ،اطہر قریشی،اے آر ڈی خطیب،سعید احمد سعید، قدرت اللہ بیگ اور تمام مہمان شعراء کی شال و گلپوشی سے تہنیت پیش کی گئی۔صدرِ مشاعرہ وقار احمد شیخ کی اجازت سےصحافی و ناظمِ مشاعرہ سیّد حلیم زیدی نے مشاعرے کا آغاز کیا،
اس وقت تنویر احمد تنویر نے اے سی ایف سی کے تعارف اور تمہیدی کلمات پیش کئےاور یکے بعد دیگرے شعراء و شاعرات کو کلام سنانے کی دعوت دی۔مشاعرے میں شریک شعرائے کرام میں غفران امجد،جمیل بنارسی،ڈاکٹر ارشدجمال صارم،عامر مسعود بہرائچی،جاوید احمدخان جاوید،سیّد پاشا رہبر،احمد جمال کوثر،اسلم چشتی،حسام الدین شعلہ،امتیاز خان امتیاز، مہیش بجاج انجم لکھنوی، ضیاء باغپتی،رفیق قاضی،سیّدحلیم زیدی،تنویر احمد تنویر،کوثر جہاں،ڈاکٹر طوبی چودھری،حمیدہ حکیم،سونالی رسل،میڈی کرسٹی،مصیب اعظمی،دانش جعفری نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!