اسکولی سطح پر جے ایم سی والی بال مقابلے میں کارپوریشن اردو ہائی اسکول نمبر 1 نے حاصل کیا فاتح کا اعزاز

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مہاراشٹر ریاست، پونے کے کھیل و نوجوان خدمات ڈائریکٹوریٹ کے تحت ضلع کھیل افسر دفتر، جلگاؤں میونسپل کارپوریشن اور ودیا انگلش میڈیم اسکول کی مشترکہ تعاون و ضلع والی بال ایسوسی ایشن کی تکنیکی معاونت سے جے ایم سی سطح پر اسکولی والی بال مقابلہ ودیا انگلش میڈیم ہائی اسکول کے شاندار میدان میں منعقد ہوا۔
ان مقابلوں میں جلگاؤں میونسپل کارپوریشن اردو ہائی اسکول نمبر 1 کی 14 سال سے کم عمر لڑکوں کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں، 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کی ٹیم اور 17 سال سے کم عمر لڑکوں کی ٹیم نے نائب قہرمانی کا اعزاز حاصل کیا۔
فاتح اور نائب فاتح کھلاڑیوں کو قومی کھلاڑی اور سابقہ کھیل استاد اقبال مرزا اور مرکز کے سربراہ ڈاکٹر قربان تڈوی کے دست مبارک سے تمغے اور پھولوں کا گلدستہ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔تمام کھلاڑیوں کو کھیل استاد افتخار احمد، ہدایت کھاٹک اور تمام اساتذہ نے ان کی آئندہ سرگرمیوں کے لیے نیک خواہشات سے نوازا۔




