اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں یوم اطفال جوش و خروش سے منایا گیا۔


جلگاؤں( عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ھائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں یوم اطفال پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ذاکر خان نے کی۔اس موقع پر نور محمد شیخ، فرحت تبسم خان، ثنا شیخ فرحان، اسنا ذیشان خان، بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ فیضان جاوید کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ جنید عیسی پنجاری نے نعت رسولﷺ پڑھ کر محفل کو روشن کیے۔ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے افتتاحی کلمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت نہرو کی یوم پیدائش کی نسبت سے یوم اطفال منایا جاتا ہے۔
طلبہ کو پنڈت نہرو کی حالت زندگی سے آگاہی ہو، پنڈت نہرو نے ملک کی آزادی میں کلیدی رول ادا کیا ہیں آپ الہ باد میں پیدا ہوئے۔ آپ کو اردو زبان کا بھی علم تھا اسی کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں کا بھی علم رکھتے تھے۔ آزاد بھارت کے پہلے وزیراعظم کے عہدے پر آپ فائز ہوئے ۔آپ نے کانگرس پارٹی کی قیادت کی۔ وزیراعظم بننے کے بعد ملک میں نئی اسکیمیں نئے کمیشن قائم کیے۔ ان تمام کی معلومات طلبہ کو ہو اس مقصد کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
سید اسعد علی نے اسلام میں بچوں کی اہمیت اس عنوان کے تحت احادیث کی روشنی میں بات رکھی۔موٹیویشنل اسپیکر نے ذمہ دار طالب علم کی خصوصیات اس عنوان کے تحت سیر حاصل گفتگو کی نیز بچوں میں بچپن ہی سے کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہو، بچے ہی قوم و سماج کا سرمایہ ہے اس کی فکر کرنی چاہیے۔ صدارتی خطبے میں خان ذاکر نے پنڈت نہرو کی صفات اور ان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت نہرو نے ملک و قوم کو آگے بڑھنے کے لیے توانائی عطا کی۔
انہوں نے اپنے عہد حکومت میں کئی منصوبے بنائے جس کا فائدہ بچوں بڑوں عورتوں تمام ہی طبقات کے لوگوں کو ہوتا ہے۔ موصوف نے یہ بھی کہا کہ یوم اطفال یعنی بچوں کے دن ہمیں بچوں سے محبت شفقت سے پیش آنا چاہیے۔ نظامت کا فریضہ و رسم شکریہ ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے ادا کیا۔ پروگرام کو کامیابی کے لیے اردو و تاریخ کی کمیٹیوں نے تعاون کیا۔





