الحاج عبدالقدوس صاحب کا انتقال

ناندیڑ، 6 دسمبر: انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ الحاج عبدالقدوس بن عبداللطیف ساکن رحمت نگر، ناندیڑ کا آج بروز ہفتہ 6 دسمبر دوپہر 12 بجے انتقال ہوگیا۔ إنا لله وإنا إليه راجعون۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل 7 دسمبر 2025، بروز اتوار صبح 10 بجےگنج شہیداں کربلا میں ادا کی جائے گی۔
جنازے کا جلوس مرحوم کے مکان رحمت نگر سے صبح 9 بجے برآمد ہوگا، اِن شاء اللہ۔
مرحوم عبدالواسع اور عبدالرافع کے والد تھے، جبکہ عبدالاعلیٰ (مدرس)، مقیت بھائی (بیکری والے) اور مفتی عبدالرزاق مظاہری، نائب قاضی شریعت دارالقضاء کے بڑے بھائی تھے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مکمل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
مرحوم کی شخصیت نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور احترامِ انسانیت سے بھرپور تھی۔ مارکیٹ میں قدوس بھائی کا نام بڑے ہی مشہور و معروف تھا۔ آپ ہر ایک سے بےحد ادب و احترام کے ساتھ پیش آتے تھے، خواہ کوئی بزرگ ہو، ہم عمر ہو یا کمسن—آپ کا اندازِ گفتگو نرم، دلجوئی کرنے والا اور محبت سے لبریز ہوتا تھا۔ اپنے خوش اخلاق مزاج اور وضع داری کی وجہ سے آپ نہ صرف اہلِ بازار میں بلکہ پورے علاقے میں عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
تاجر برادری اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قدوس بھائی کی رحلت سے محلے اور مارکیٹ دونوں نے ایک شریف النفس، معاملہ فہم اور انتہائی خوش اخلاق انسان کو کھو دیا ہے۔ ان کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔




