الحاج مختار شاہ چھپّربند مسلم شاہ فقیر سماج سُدھارک منڈل مہاراشٹر صوبہ صدر مقرر.


جلگاؤں: (شاہ اعجاز گلاب) جلگاؤں کے معروف سماجی رہنما اجمل شاہ جلگاؤں اور پیپلگاؤں بسونت (ناسک) حاجی یونس شاہ، مالیگاؤں، شریف شاہ، شریف پہلوان اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں دھولیہ شہر میں منعقد ایک اہم میٹنگ میں چھپّربند مسلم شاہ فقیر سماج سُدھارک منڈل کے جاری کاموں اور تنظیم کےلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس میٹنگ میں خاص طور پر چھپّربند وِموکت جاتی ذات سرٹیفکیٹ اور کاسٹ ویلیڈیٹی حاصل کرنے میں پیش آنے والی مشکلات پر تبادلہخیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ تنظیم کے بانی رہنما ایم ایم شاہ باباجی کے دور سے اب تک سماج کے لیے کی جانے والی پسماندہ طبقاتی سہولتوں کی جدو جہد اور حاصل شدہ کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ میٹنگ اجمل شاہ کی صدارت و سرپرستی میں لی گئی۔ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے سماج کو درپیش مختلف دشواریوں کو حل کرنے کے لیے تنظیمی سطح سے مضبوط قدم اٹھائے جائیں۔ اسی کے ساتھ تنظیم میں مختلف عہدوں کی تقرری کے حوالے سے بھی اہم فیصلے لیے گئے۔
سب سے خوش آئند بات یہ رہی کہ تمام ارکان کی متفقہ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ حاجی مختار شاہ کو ان کی سماجی خدمات، قربانیوں اور تنظیمی کردار کے پیشِ نظر "چھپّربند مسلم شاہ فقیر سماج سُدھارک منڈل، مرکزی دفتر جلگاؤں” کا مہاراشٹر صوبہ صدر مقرر کیا جائے۔اس پر اجمل شاہ نےحاجی مختار شاہ کی تقرری پر باضابطہ مہرثبت کی اور تنظیم کے قواعد و ضوابط سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "حاجی مختار شاہ کی قیادت میں سماج کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز کام ہوں گے۔” تقریب میں شریک تمام معززین نے حاجی مختار شاہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ اُن کی رہنمائی میں شاہ فقیر چھپّر بند برادری کو درپیش مشکلات جلد حل ہوں گی اور سماجی ترقی کی راہیں
مزید وسیع ہوں گی۔اس موقع پر نو منتخب صدر نے کہا کہ برادری کے تعلیم یافتہ نوجوان تنظیم کی مضبوطی اور برادری کے مسائل حل کرنے کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر آۓ حکومت کی طرف سے ملنے والی مراعات حاصل کرنے اپنا لوہا منوانے کے لیے اتحاد ضروری ہے کاسٹ ویلیڈیٹی جیسے مسائل کے حل کے لیے متحد ہوکر تحریک چلانا وقت کی ضرورت بن گئ ہے اس لیے تعلیم حاصل کریں۔




