الصفہ انٹرنیشنل اسکول ناندیڑ کا شاندار کارنامہ – ایس ایس سی بورڈ 2024 میں مسلسل چھٹے سال %100 فیصد کامیابی

ناندیڑ، 13 مئی 2025: الصفہ انٹرنیشنل اسکول، ناندیڑ نے ایک بار پھر اپنی معیاری تعلیم، محنتی اساتذہ اور منظم تعلیمی نظام کا ثبوت دیتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ (SSC) کے سال 2024 کے نتائج میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ اسکول کی مسلسل چھٹی 100% فیصد کامیاب بیچ ہے، جو ادارے کی تعلیمی استقامت اور معیار کا واضح ثبوت ہے۔
اسکول کے تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی، جن میں کئی طلبہ نے نمایاں نمبرات کے ساتھ ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔ اسکول کی پرنسپل، اکیڈمک ہیڈ، انچارج، اور اساتذہ کی مسلسل محنت اور طلبہ کی لگن کا نتیجہ ہے کہ الصفہ انٹرنیشنل اسکول شہر کے بہترین سیمی انگلش اسکولوں میں شمار ہوتا ہے۔
نمایاں کامیاب طلبہ کی تفصیل:
🔸 پہلا مقام:
زاینہ تسکین شیخ شکیل احمد نے 89.20 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
اردو، انگلش، اور سماجی علوم میں بالترتیب 92، 92 اور 92 نمبرات حاصل کرکے اپنی محنت کا لوہا منوایا۔
🔸 دوسرا مقام:
انشرا تمرین سید کلیم الدین نے 88.80 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔
انھوں نے اردو میں 88، انگلش میں 91، ریاضی میں 93 اور سماجی علوم میں 93 نمبرات حاصل کیے۔
🔸 تیسرا مقام:
نبیلہ صدف سید اکبر علی نے 84.20 فیصد نمبرات حاصل کیے، جبکہ ریاضی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 نمبرات حاصل کیے۔
دیگر طلبہ نے بھی مختلف مضامین میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور اسکول کا سر فخر سے بلند کیا۔
اسکول انتظامیہ کا اظہارِ مسرت:
اس شاندار کامیابی پر پرنسپل، اکیڈمک ہیڈ، اور انتظامیہ نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ:
"یہ کامیابی نہ صرف طلبہ کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ اساتذہ کی رہنمائی، والدین کے اعتماد اور اسکول کے نظم و ضبط کا بھی مظہر ہے۔ ہمارا مقصد صرف امتحانات میں کامیابی نہیں بلکہ کردار سازی اور ہمہ جہت تربیت ہے۔”
شہر میں تعلیم کا ایک نمایاں مرکز:
الصفہ انٹرنیشنل اسکول، ناندیڑ میں سیمی انگلش میڈیم کے تحت معیاری تعلیم دی جا رہی ہے، جہاں جدید تعلیمی طریقے، دینی و اخلاقی تربیت، اور ہم نصابی سرگرمیوں کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ ہر سال اسکول کے نتائج اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ادارہ تعلیم کے میدان میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔
والدین اور عوام الناس سے گزارش:
اسکول انتظامیہ کی جانب سے تمام والدین، سرپرستوں اور معاونین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جن کے تعاون سے یہ کامیابی ممکن ہو سکی۔ انتظامیہ نے عوام الناس سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ:
"اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو دینی و دنیاوی زندگی میں کامیابی عطا فرمائے اور وہ ملک و ملت کا سرمایہ بنیں۔ آمین۔