ایجوکشن

امن انگلش اسکول میں یوم آزادی کے موقع پر ثقافتی پروگرام کا انعقاد

ناندورہ، 15 اگست بروز جمعہ امن انگلش سکول میں یوم آزادی کے موقع پر اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر حاجی مزمل علی خان نے پرچم کشائی کی اس کے بعد طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی حاجی مزمل علی خان، کلیم منصوری، خلیل ٹھیکیدار، سید شکیل، عطاء اللہ خان، چاند ٹھیکیدار، عرفان خان اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے بعد چائے اور ناشتے کا اہتمام بہترین طریقے سے کیا گیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے شمشاد پروین، عظیم سر، مسیرا، صبا، مظہر خان، محسن خان اور دیگر نے محنت کی۔ ادارہ کے صدر نے پروگرام کو کامیاب بنانے پر تمام ٹیچنگ اسٹاف اور ملازمین کو پھولوں کے گلدستے سے نوازکر ہمت، افضائی کی۔ طلباء کی تیاری دیکھ کر والدین میں خوشی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!