مہاراشٹرا

اُمید پورٹل کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے” – جلگاؤں وقف ہم آہنگی کمیٹی کی ضلعی انتظامیہ سے درد مندانہ اپیل

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
وقف کمیٹیوں کے اندراج کے لیے بنائے گئے آن لائن "اُمید پورٹل” کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے، مگر مختلف تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے سبب کئی وقف کمیٹیاں ابھی تک اپنا اندراج مکمل نہیں کر پائی ہیں۔ اسی پس منظر میں جلگاؤں وقف کو آرڈینیشن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ سے ایک حساس اور آئینی اپیل پیش کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ آخری تاریخ میں مناسب توسیع کی جائے تاکہ کسی بھی ادارے کو حق و انصاف سے محروم نہ ہونا پڑے۔کمیٹی نے اپنے مکتوب میں کہا کہ وقف املاک سماجی، تعلیمی اور مذہبی نقطۂ نظر سے بے حد اہم ہیں، اور ان کا اندراج آئین ہند میں دیے گئے مساوات اور انتظامی انصاف کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

لہٰذا محض تکنیکی رکاوٹوں یا وقت کی قلت کی بنیاد پر کسی بھی وقف ادارے کو اندراج سے محروم رکھنا انصاف کے منافی ہوگا۔اس موقع پر سابق نائب میئر عبدالکریم سالار، کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری مفتی ہارون ندوی، کانگریس کے جمیل شیخ، سابق کارپوریٹر خالد بابا باغبان، سماج وادی پارٹی کے ریان جاگیر دار، پٹیل دیشمکھ دیشپانڈے برادری کے نوجوان صدر شاہد پٹیل، عیدگاہ ٹرسٹ کے رکن مشتاق بادلی والا، اظہر کھاٹک، عرفان سالار، عمر کاکر اور جمیل شیخ موجود تھے۔وقف کو آرڈینیشن کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اس مطالبے کو انسانی ہمدردی، آئینی اصول اور انصاف کی روشنی میں منظور کرے گی تاکہ تمام وقف اداروں کو برابری کا موقع مل سکے اور وہ ملک و ملت کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!