اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ مہاراشٹرا کی ناندیڑ ضلع باڈی کی تشکیل

ناندیڑ (راست):- اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ مہاراشٹرا کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے ٹی ای ٹی رہنمائی کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اس پروگرام کے بعد ناندیڑ ضلع کے اساتذہ اکرام سے میٹنگ کرتے ہوئے ضلع ناندیڑ کی باڈی تشکیل دی. اس تشکیل کے عمل کو یقینی بنانے میں ریاستی ذمہ دار ضیاء الحق سر اور نوید احمد قریشی سر کی کوششیں شامل رہیں. ناندیڑ ضلع کے صدر عہدے پر عبدالواسع (صدر مدرس یوسفیہ پرائمری اسکول) کا تقرر عمل میں آیا.
ضلع کارگزار سر کے طور پر عبدالعلیم قریشی، ضلع نائب صدر کے عہدے پر عبدالسبحان سر، سیکریٹری شیخ عمران سر، جنرل سیکریٹری عبدالمحسن سر، میڈیا انچارج قاضی رفیع الدین سر، آرگنائزر شیخ عارف سر اور قیس سر، خازن عبدالخلیل سر، خواتین ونگ کی صدر کے طور پر آفرین سلطانہ صاحبہ اور بطور لیگل ایڈوائزر ڈاکٹر شیخ حمید سر اور ایڈوکیٹ جاوید خان سر کا تقرر عمل میں آیا. ضلع باڈی میں بطور ممبر سید عقیل سر، عظیم پٹیل سر، شیخ اویس سر، شیخ ظفر سر، حنا فردوس صاحبہ، توفیق اللہ سر اور زید قریشی سر کو شامل کیا گیا. ان تمام کی تقرری پر ناندیڑ شہر کے اساتذہ اکرام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے. اور تمام نو منتخبہ ذمہ داران کو اساتذہ نے مبارکباد پیش کی.




