ایجوکشن
ایس آئی اواردھاپور یونٹ کی جانب سے کریئر گائیڈنس اور جلسہ تہنیت کا کامیاب انعقاد

اردھاپور( شیخ زبیر )
اس پروگرام میں معزز مہمانانِ مقررین نے شرکت کی، جن میں:
•برادر مستجاب خاطر (اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی)
•برادر سیماب خان (صدر حلقہ، ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹرا)
•برادر راشد عدنان (سیکرٹری، حلقہ ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹرا)
نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نہایت مفید نکات پیش کیے۔
پروگرام کے موضوعات:
•طبعی علوم (Pure Sciences)
•سماجی علوم (Social Sciences)
•سیول سرویسز اور میڈیا
یہ پروگرام خاص طور پر اس مقصد کے لیے منعقد کیا گیا تھا کہ طلبہ و طالبات کو NEET، JEE اور دیگر روایتی کورسس کے علاوہ موجودہ دور کے دیگر اہم شعبہ جات کی طرف بھی متوجہ کیا جائے، اور انہیں یہ بتایا جائے کہ سماجی علوم ، سیول سرویسز، میڈیا اور دیگر شعبے بھی نہایت باوقار، بامقصد اور معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرنے والے میدان ہیں۔
ہمارے معاشرے میں عمومی رجحان صرف چند محدود فیلڈز تک ہوتا ہے، اسی لیے ایس آئی او اردھاپور نے ان متبادل شعبوں کو اجاگر کرنے اور ان
کی اہمیت کو واضح کرنے کی کوشش کی۔
اسی موقع پر دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ الحمد للہ، تقریباً 40 طلبہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انعامات دیے گئے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جن احباب نے اس پروگرام میں شرکت کی، انہیں اس سے رہنمائی حاصل ہو، اور وہ اپنی تعلیمی زندگی میں بہتر فیصلے کرنے اور اپنے کیریئر کے لیے درست راستہ اختیار کرنے کے قابل بنیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری ان کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔