ایجوکشن
ایس آئی او ناندیڑ کے زیر اہتمام "ایجوکیشنل کانفرنس و تہنیتی اجلاس” کا انعقاد 5 جون کو

ناندیڑ: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) – جو ملک بھر میں طلبہ و نوجوانوں کی تربیت، تزکیہ اور شخصیت سازی کے لئے معروف ہے – اس کی ناندیڑ ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام ایک باوقار "ایجوکیشنل کانفرنس اور تہنیتی اجلاس” کا انعقاد 5 جون 2025 بروز جمعرات، اردو گھر ناندیڑ میں کیا جا رہا ہے۔

یہ پروگرام خاص طور پر اُن طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے جنہوں نے حالیہ سال میں 10ویں اور 12ویں جماعت میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر نہ صرف ان کی تہنیت کی جائے گی بلکہ اُنہیں اعلیٰ تعلیم، کیریئر رہنمائی اور موجودہ دور میں درپیش تعلیمی چیلنجز کے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔
پروگرام میں شہر کی ممتاز شخصیات بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گی جن میں:
جناب ابھیناش کمار صاحب (ایس پی ناندیڑ)
جج شمائلہ صدف صاحبہ
جج دھننجے پنچال صاحب
پروفیسر مستجاب خاطر (ماہر اقتصادیات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی)
یہ معزز شخصیات طلبہ کو اپنی زندگی کے تجربات، کامیابی کے راز، اور تعلیمی میدان میں رہنمائی فراہم کریں گی۔

پروگرام کی جھلکیاں:
ڈسٹنکشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو اسناد دی جائیں گی
ہر اسکول سے اول، دوم و سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹرافیاں، اسناد اور گفٹ ہیمپرز پیش کیے جائیں گے
طلبہ کے رجسٹریشن کے لیے پروگرام کے پوسٹر پر QR کوڈ فراہم کیا گیا ہے
پروگرام کی تفصیل:


ایس آئی او ناندیڑ کے ضلعی صدر زید احمد نے تمام طلبہ، والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم تعلیمی پروگرام میں بھرپور شرکت کریں تاکہ نئی نسل کو ایک مضبوط، بااخلاق، اور باصلاحیت مستقبل کی جانب رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ:
"تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں، بلکہ اقدار اور کردار سازی کے ساتھ تعلیم ہی ہماری اصل منزل ہے۔”
اختتام
مزید معلومات و رجسٹریشن کے لیے:


