این سی پی اقلیتی شعبہ (اجیت پوار گروپ) میں اہم تقرری شیخ اسلم سڈکو کو ناندیڑ جنوبی شہر کا صدر مقرر

ناندیڑ | نمائندہ / نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ (اجیت پوار گروپ) میں تنظیمی مضبوطی کے مقصد سے ایک اہم تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ سڈکو کے رہائشی شیخ اسلم کو این سی پی اقلیتی شعبہ، ناندیڑ جنوبی شہر کے صدر کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔
شیخ اسلم کی مسلسل سماجی خدمات اور تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد ظاہر کیا، جس کے تحت ان کی یہ تقرری عمل میں آئی۔ تقرری کا باضابطہ اعلان اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر ایڈووکیٹ جمیر پٹھان مالی پٹیل نے کیا۔

یہ تقرری آج کندھار کے رکن اسمبلی پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر کے رابطہ دفتر، وسنت نگر میں انجام پائی، جہاں ضلع صدر ایڈووکیٹ جمیر پٹھان مالی پٹیل نے شیخ اسلم کو تقرری نامہ تفویض کیا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیخ اسلم نے کہا کہ وہ اقلیتی سماج کے ہر مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کریں گے اور پارٹی کو کس طرح مزید مضبوط بنایا جائے، اس پر خصوصی توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پارٹی سے جوڑنے اور نچلی سطح پر تنظیم کو مستحکم کرنے کے لیے وہ پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔
شیخ اسلم نے اپنی تقرری پر پارٹی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن قائدین نے ان پر اعتماد ظاہر کیا ہے، وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔




