شہر

ایوب ٹی ہاؤس کا عنقریب افتتاح – ناندیڑ میں ذائقے اور خوشبو کا نیا مرکز

ناندیڑ (نامہ نگار): دَبک پول، ڈی۔ایڈ کالج کے سامنے، قدوائی نگر روڈ پر تعمیر ہونے والا ایوب ٹی ہاؤس اپنی شاندار سجاوٹ، نفیس ماحول اور منفرد ذائقوں کے باعث شہر میں دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس منفرد اور جدید طرز کے ٹی ہاؤس کا عنقریب افتتاح عمل میں آنے والا ہے۔

افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ناندیڑ کے ڈپٹی میئر جناب عبدالغفار صاحب نے آج ایوب ٹی ہاؤس کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے ہوٹل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، وہاں کے نظم و نسق، صفائی، اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہر کی معروف شخصیات زاہد بھائی اور شیخ ظفر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی میئر عبدالغفار صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
> "ناندیڑ جیسے ترقی پذیر شہر میں اس طرح کے صاف ستھرے اور خاندانی ماحول والے کیفے کا قیام نہایت خوش آئند بات ہے۔ نوجوان طبقہ اب چائے کلچر کو ایک صحت مند میل ملاقات کے انداز میں اپنانے لگا ہے، اور ایوب ٹی ہاؤس یقیناً شہریوں کے لیے ایک پرکشش اور پُرذائقہ مقام ثابت ہوگا۔”

ایوب ٹی ہاؤس میں کڑک چائے، اسپیشل دِکّشن چائے، بلیک ٹی، لیمن ٹی، گرین ٹی سمیت مختلف ذائقوں کی چائے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ یہاں پر کافی، کولڈ کافی، شیکس، فریش جوسز اور دیگر ٹھنڈے مشروبات بھی گاہکوں کے ذوق کے مطابق پیش کیے جائیں گے۔

یہاں آنے والے گاہکوں کے لیے آرام دہ نشست، خوشگوار روشنی، ماحول کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ ایوب ٹی ہاؤس کا مقصد صرف ایک ہوٹل چلانا نہیں بلکہ چائے کے شوقین افراد کے لیے ایک خوشگوار اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہے، جہاں لوگ دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر خوشگوار وقت گزار سکیں۔

افتتاح کی تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ شہری طبقہ اور نوجوانوں میں اس نئے ٹی ہاؤس کو لے کر خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!