ایجوکشن

ایڈوکیٹ اقبال شیخ، ناندیڑ کی خادمین امت ادارے کی جانب سے ‘آفتابِ صحا فت’ ایوارڈ سے سرفراز۔۔۔۔

لاتور (محمد مسلم کبیر):
ادیب، کالم نگار، شاعر، صحافی اور ایڈوکیٹ اقبال رسول صاحب شیخ کو 18 جنوری 2026 کو ناندیڑ میں ایم آئی ایم کے ریاستی ورکنگ صدر سید معین اوردیگر معزز مہمانوں کی موجودگی میں ناندیڑ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں خادمین امت، ناندیڑ کی جانب سے اعلان کردہ ‘آفتابِ صحافت’ ڈویژنل جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایڈوکیٹ اقبال شیخ کی شاعری اور تحریریں مراٹھی اور ہندی اخبارات میں باقاعدگی سے شائع ہوتی ہیں۔ وہ هفت روزہ لاتور رپورٹر کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور کالم نگار ہیں اور ‘سوالیہ نشان’ اور ‘ آنکھوں دیکھی’ کے ناموں سے شائع ہونے والے ان کے مستقل کالم قارئین میں مقبول ہو چکے ہیں۔ وہ مراٹھی اور ہندی صحافت میں بیس سال سے زیادہ عرصے سے سرگرم ہیں اور اس وقت مختلف اخبارات میں لکھ رہے ہیں۔ صحافت کے ساتھ ساتھ

وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں اور گزشتہ 25 سالوں سے ‘خدمت خلق’ اور ‘سوشل ویلفیئر سوسائٹی’ کے ذریعے سماجی کاموں میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور وہ آربٹ پری پرائمری انگلش اسکول اور راحت اکیڈمی کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کئی شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے مد نظر، خادمین اُمت ناندیڑ نے انہیں اس ایوارڈ

کے لیے منتخب کیا۔ دوست احباب اور مختلف حلقہ ایڈوکیٹ اقبال شیخ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایڈوکیٹ اقبال شیخ کو ناندیڑ نے ایک پر وقار جلسے میں ایوارڈ آفتابِ صحافت سے نوازا گیا۔ دریں اثناء خادمین امت ناندیڑ کے صدر عابد خان حامد خان، الحاج سلیم الند سر اور الحاج سید سلیم الدین سر، سینئر صحافی محمد مسلم کبیر، ایڈیٹر مظہر پٹیل اور صحافی دوستوں کی جانب سے ایوارڈ حاصل ہونے پر ایڈوکیٹ اقبال شیخ کو مبارکباد دی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!