ایڈوکیٹ عمرخان بیریا، سیاست کے میدان کی ایماندار شخصیت :
سابق مرکزی وزیر شرد پوار اور سشیل کمار شندے کا اظہار خیال ۔۔۔

سولاپور (محمد مسلم کبیر)عمرخان نبی خان بیریا عرف یو این بیریا کے پچاس سالہ سیاسی ،سماجی اور تعلیمی سفر کی یاد میں ہیریٹیج گارڈن میں”بیریا گورو سمیتی” کی جانب سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈوکیٹ عمرخان بیریا شہر شولاپورکی معروف شخصیت ہیں۔آپ سابق میئر اور سات مرتبہ رکن بلدیہ رہ چکے ہیں.آپ نے غریبوں اور مزدوروں کی خدمت کی۔موصوف نے کل ہند اردو ادبی کانفرنس کے ذریعہ ادیبوں،شاعروں اور اساتذہ کو جوڑا۔ان کی اسی خدمات کا اعتراف میں”بیریا گورو سمیتی” نے قد آور قائد سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار اور سشیل کمار شندے،رکن پارلیمنٹ دھیریہ شیل موہتے پاٹل،رکن پارلیمنٹ پرنیتی شندے،رکن اسمبلی ابھیجیت پاٹل،رکن اسمبلی راجہ بھاؤ کھرے اور چیتن نروٹے اور بھارت جادھو کی خصوصی موجودگی میں جلسہ منعقد ہوا۔
گورو سمیتی کے معزز سربراہان پروفیسر ریاض ولسنگکر اور سابق ڈپٹی رجسٹرار شری کانت مورےتھے۔تمام مہمانوں کو شال اور گلدستے سے نوازا گیا۔شری کانت مور ےنے خیر مقدم کرتے ہوئے بیریا صاحب کے 50 سالہ کارکردگی کا ذکر کیا۔پروفیسر ریاض ولسنگکر نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔منجو شری گاڈگیل نے منفرد اور خوبصورت انداز میں نظامت کی۔پروفیسر پدماکر کلکرنی نے سپاس نامہ پڑھا اور اشفاق سا تکھیڈ نے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر معزز مہمانوں نے "سنہرا راستہ”مجلہ کا اجراء عمل میں جس میں اردو،ہندی، مراٹھی اور انگریزی میں ستر مضامین شامل ہیں۔

اس موقع پر دونوں سابق وزراء نے بیریا صاحب کے 50 سالہ سماجی، سیاسی اور معاشی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک سچا اور ایماندار شخص قرار دیا اور ان کی متعدد قانون سازی کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ تہنیتی جلسےکے بعد سولاپور کی کئی تنظیموں کی جانب سے ایڈوکیٹ بیریا کی گلپوشی کی گئی۔ جس میں نور ٹرسٹ کے نذیر منشی،رفیق خان، ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، ورثہ فاؤنڈیشن کے سید اقبال،انڈین یوتھ کے مظہر الولی،شمع ایجوکیشن سوسائٹی کے ایوب نلا مندو،وُرت پترلیکھک منچ کے فیاض شیخ، میوریش کُلکرنی، اُردو ادبی کانفرنس کے شفیع کیپٹن،اشفاق سات کھیڈ،یعقوب منگلگیری،مہ جبین ملا،ہارون بندوق والا،جاوید استاد،رفیق نلامندو،ڈاکٹر غفور جنیدی،مہانگرپالیکا کے ناظمین کوربو،سوشل پرائمری اسکول کے صدرمدرس ڈاکٹر آصف اقبال ،اردو ٹیچرفیڈریشن کے تمام اساتذہ شامل ہیں۔
ایڈوکیٹ بیریانے پروگرام کے انعقاد پر تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہو کہا :”میرے وارڈ کے لوگوں نے مجھے سات مرتبہ کارپوریٹر منتخب کر کے مجھے عوامی خدمات کا موقع دیا۔ میں نے اپنے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وارڈ کے تمام لوگوں کی ایمانداری سے خدمت کی ہے۔ آج بھی میں روزانہ دو گھنٹے دفتر میں گزارتا ہوں، وارڈ کے کام کاج پر توجہ دیتا ہوں”۔ اس شاندار تقریب میں تمام تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو ہزار افراد نے شرکت کی۔





