ایڈوکیٹ نوید پٹھان کو لاء فیکلٹی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

ناندیڑ:/26ستمبر () سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یورنیورسٹی ناندیڑ کا 28 واں کانووکیشن کا حال ہی میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے وابستہ طلبہ و طالبات کو ایم فل اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔ اس بار واحد شخص ایڈوکیٹ نوید خان پٹھان ولد ظفر علی خان پٹھان نے لاء فیکلٹی میں اپنی تحقیقی کاوشوں کی تکمیل پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اُنہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری پروفیسر ڈاکٹر میر بشارت علی پرنسپل شرد چندر پوار لاء کالج ناندیڑ کی رہنمائی میں حاصل کی ہے۔ اُنہوں نے اپنے تحقیق مقالہ ” اے کریٹیکل اسٹڈی آف انجنکشن آف پرنسپلز اینڈ پروسیجر ان انڈیا” اس عنوان پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
تمام شعبہ جات سے الگ ایڈوکیٹ پٹھان نوید خان نے لاء فیکلٹی میں اپنی محنت اور لگن سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر بے حد خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوکیٹ نوید خان پٹھان نے کہا کہ یہ اعزاز میرے لیئے باعث فخر ہے۔ لاء فیکلٹی جیسے انتہائی اہم مضمون میں مُجھے پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنا میرے لیئے قابل فخر کی بات ہے۔ میری محنت، جستجو اور لگن کے ساتھ ساتھ میرے گائیڈ پروفیسر ڈاکٹر میر بشارت علی کی رہنمائی قابل تعریف رہی ہے۔
اور ساتھ ہی میرے والدین کی دعائیں اور انکی بہت ایماندارانہ محنت کا نتیجہ ہے کہ مجھے یہ کامیابی سے اللہ تعالی نے سرفراز کیا ہے۔ میرے بھائی بہن اور میرے خاندان کے سارے لوگ اور دوست احباب جنہوں نے میری ہمت افزائی کی اِس کامیابی میں حصہ دار ہے۔ ایڈوکیٹ نوید پٹھان کی اِس کامیابی پرتمام شعبہ جات جس میں ماہر تعلیم، ڈاکٹرز، وکلاء، صحافی، انجنئیر اور سماجی تنظیموں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد پیش کر انکا استقبال کیا اور مستقبل کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔




