ایجوکشن

ایکتا سیوابھاوی سنستھا مہاراشٹر اور راج ویدیا سوشل فاؤنڈیشن پربھنی کی جانب سے ہاشمی ہاجرہ بیگم کو ایوارڈ۔۔

لاتور(محمد مسلم کبیر) یومِ اساتذہ اور یومِ نجات مراٹھواڑہ کی مناسبت سے مناسبت سے نمایاں تعلیمی خدمات انجام دینے والے 21 خواتین اور 11 حضرات اساتذہ کو پربھنی میں ڈاکٹر سرواپلّی رادھا کرشنن ٹیچر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ان میں لاتور

کے نرگس اُردو اسکول کی محترمہ ہاشمی ہاجرہ بیگم کو بھی اُن کے تعلیمی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔
تہذیب،اتحاد،خدمت،اور محبت کی بنیاد پر تعلیمی شعبےمیں خواتین کی خدمات کے مدنظر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس تقریب کا افتتاح وسنت راؤ نائک مراٹھواڑہ کرشی ودیاپیٹھ،پربھنی کے وائس چانسلر،ڈاکٹر اندرمنی نے کیا۔تقریب کی صدارت ارون مراٹھے نے کی۔فلمی اداکارہ گیتانجلی کلکرنی،سماجی خدمتِ گار ابوبکر بھائی جان،ڈاکٹرصالحہ کوثر،ایڈوکیٹ پون نکم، غفار ماسٹر،ڈاکٹر سید خلیل،ڈاکٹر منیب حنفی ،لاتور کے سید سلیم الدین سر،محمد سلیم الند سر،موجود تھے۔جلسے کی کامیاب بنانے کے لیے آرگنائزر عظمت خان اور اُن کے ساتھیوں نے کافی محنت کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!