ایکسکلوسیو ٹیوٹوریل میں ڈیجیٹل بورڈ و کلاس روم کا افتتاح

ناندیڑ دیگلور ناکہ پر ایکسکلوسیو ٹیوٹوریل جو 2013 سے تعلیمی میدان میں اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے، طلبہ کی معیاری تعلیم کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ ڈیجیٹل بورڈ اور ڈیجیٹل کلاس روم کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس پُروقار تقریب کا افتتاح مسجدِ عمر کالونی کے امام و خطیب مولانا محمد طیّب صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر سید مسعود علی سر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے طلبہ کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نظامت کے فرائض حافظ یاسر عرفات نے انجام دیے۔
غوث سر (کیمسٹری) نے اپنی تقریر میں ڈیجیٹل کلاس روم کی افادیت بیان کی، جبکہ دیگر اساتذہ کرام افتخار سر (مراٹھی)، ادریس سر (ریاضی)، معروف معاذ سر (سائنس)، فرقان سر (انگلش)، جنید سر (بیالوجی)، حاجره میڈم (سائنس)، سانیہ میڈم (مراٹھی) اور کلثوم میڈم (ریاضی) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب میں معزز مہمانانِ کرام میں سید عباس علی صاحب، مولانا محمد سلیم صاحب، ڈاکٹر فردوس خان (کیمسٹری)، توصیف خان سر (بیالوجی)، ظفر سر (سائنس)، ڈاکٹر ربانی صاحب، ایوب سر (کیمسٹری)، عبدالاحد سر (کامرس)، سید افروز سر (کیمسٹری)، مولانا افروز سر (بلولی)، سید صفدر علی ، عبدالعزیز ، عبدالغفور ، عدنان احمد، بشارت رئیس صاحب، شبیر صاحب، ایوب صاحب ، مجیب صاحب سمیت کئی سرپرست و مہمانانِ کرام نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام مولانا محمد طیّب صاحب کی پُراثر دعا پر ہوا۔




