ایجوکشن

بارہویں جماعت کا آن لائن نتیجہ کل، ایک کلک پر دستیاب ہوگا، طلبہ کی بے چینی عروج پر

ناندیڑ: نمائندہ خصوصی مہاراشٹر ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے بارہویں جماعت (ایچ ایس سی) کے امتحان کا نتیجہ کل، پیر 5 مئی  کو دوپہر ۱ بجے آن لائن جاری کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بورڈ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ مخصوص ویب سائٹس پر ایک کلک سے دیکھ سکیں گے۔ نتیجے کے اعلان کو لے کر طلبہ اور والدین میں زبردست جوش اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔

اس سال بارہویں جماعت کے امتحانات ۱۱ فروری سے ۱۸ مارچ ۲۰۲۵ کے درمیان منعقد ہوئے تھے۔ امتحانات کو نقل سے پاک بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ تاہم کچھ مقامات پر امتحان کے دوران بے ضابطگیاں سامنے آئیں جن کے خلاف سخت کارروائی بھی کی گئی۔ امتحانات آف لائن طریقے سے لیے گئے تھے۔

نتیجے کے انتظار میں طلبہ اور والدین کی نظریں بورڈ کی جانب لگی ہوئی تھیں۔ آخرکار اب بورڈ نے بارہویں جماعت کے نتیجے کی تاریخ کا اعلان کر کے سب کو راحت دی ہے۔ نتیجہ جاری ہونے کے بعد طلبہ ڈِجی لاکر (https://results.digilocker.gov.in) پر جا کر اپنی مارک شیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ بعد میں اسکول و کالجوں کو اصلی مارک شیٹ روانہ کی جائے گی جو طلبہ کو دی جائے گی۔

نتیجہ دیکھنے کے لیے بورڈ کی سرکاری ویب سائٹس:

نتیجہ اس طرح چیک کریں:

  1. مہاراشٹر بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔

  2. “HSC Examination Result 2025” پر کلک کریں۔

  3. اپنا رول نمبر اور دیگر ضروری معلومات درج کر کے “Submit” پر کلک کریں۔

  4. اسکرین پر نتیجہ ظاہر ہوگا، اسے محفوظ کریں اور مارک شیٹ پرنٹ کر لیں۔

نتیجہ کی تاریخ سامنے آنے کے بعد طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب کی نظریں کل دوپہر ۱ بجے پر جمی ہوئی ہیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!