ضلع

بلونت رائو چوہان اور وسنت رائو چوہان کے مجسمہ کی نقاب کشائی ، مختلف قائدین کا خطاب

ناندیڑ۔ 27؍ اگست ( نامہ نگار ):نائیگائوں کے سینئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی آنجہانی بلونت رائو چوہان اور ان کے بیٹے ناندیڑ کے سابق رکن پارلیمنٹ وسنت رائو چوہان کے قد آور مجسمہ نائیگائوں میں نصب کئے گئے ہیں۔ گزشتہ کل مجسموں کی نقاب کشائی تقریب اور وسنت رائو چوہان کی پہلی برسی کے سلسلہ میں ان پر لکھی گئی کتاب وسنت گاتھا کا رسم اجراء رکن پارلیمنٹ کولہا پور چھترپتی شاہو مہاراج کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت سابق وزیر کمل کشور کدم نے فرمائی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ،

رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان ، ڈاکٹر اجیت گوپچھڑے، شیواجی رائو کڑگے، ڈاکٹر کلیان کاڑے،سابق وزیر وشو جیت کدم ، امیت دیشمکھ، بھاسکر رائو پاٹل، کانگریس کے جوائنٹ انچارج کنہال چودھری، مادھو رائو کنہاڑکر، ایم پی ناگیش پاٹل، ایم ایل سی وکرم کاڑے، ظہیر آباد کے ایم پی سریش شیٹکر، تلنگانہ حکومت کے مشیرشبیر علی صاحب، رکن پارلیمنٹ شوبھا بچائو ، رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل، جیتیش انتا پورکر، سابق ایم ایل اے جوڑ گائونکر، ایشو ررائو بھوسی کر، او م پرکاش پوکرنا، امرناتھ راجورکر، شیام سندرشندے، رینگے پاٹل سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور عہدیداران اسٹیج پر موجود تھے جبکہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز پر رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی کا پروگرا م کے لیے روانہ کردہ خط پڑھ کر سنایا اور کہا کے نائیگائوں کی چوہان فیملی پچھلے پچاس سال سے اپنی سماجی خدمات انجام دیتے آرہی ہے۔ ان کے والد کی پہلی برسی پر مجسمہ نصب کئے گئے اور ان کی یاد میں ایک میوزیم بھی قائم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر تمام سیاسی قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلونت رائو چوہان اور وسنت رائو چوہان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کے وسنت رائو چوہان جن کا پچھلے سال دیہانت ہوا تھا انہوں نے ناندیڑ ضلع میں بحیثیت رکن پارلیمنٹ منتخب ہو کر عوامی کام شروع کئے تھے مگر ان کے گذر جانے سے سماجی کام کی ذمہ داری رویندر چوہان پر آچکی ہے۔ چھترپتی شاہو مہاراج نے کہا کے رویندر چوہان کو کانگریس کا ناندیڑ ضلع میں ایک بڑا لیڈر بننے کا موقع ملا ہے وہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ناندیڑ میں کانگریس کو مضبوط کریں اور عوامی کام انجام دیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!