عالمی

بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی پھوکیت میں ایمرجنسی لینڈنگ، 156 مسافر محفوظ

پھوکیت، 13 جون 2025 — تھائی لینڈ کے پھوکیت ایئرپورٹ سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI-379 کو جمعہ کے روز بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ طیارے میں سوار تمام 156 مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ جمعہ کی صبح 9:30 بجے پھوکیت سے دہلی کے لیے روانہ ہوا تھا اور اسے دوپہر 12:40 بجے دہلی پہنچنا تھا۔ لیکن دورانِ پرواز بم کی دھمکی ملنے پر انڈمان سمندر کے اوپر چکر کاٹنے کے بعد طیارے نے 11:40 بجے پھوکیت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

لینڈنگ کے بعد طیارے کو فوری طور پر خالی کرایا گیا، اور بم اسکواڈ سمیت سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی مکمل تلاشی لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال طیارے سے کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا ہے، تاہم حفاظتی جانچ کا عمل مکمل ہونے تک پرواز روک دی گئی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایک روز قبل، 12 جون کو احمد آباد میں بھی ایئر انڈیا کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو چکا ہے۔ مسلسل دو دنوں میں پیش آئے ان واقعات نے ایئر انڈیا کی پروازوں کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تھائی لینڈ کے سکیورٹی حکام واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کر رہے ہیں کہ دھمکی کس ذریعے سے اور کس نیت سے دی گئی۔ دوسری جانب ایئر انڈیا نے بیان جاری کرتے ہوئے مسافروں کی سلامتی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!