بھوکر میں کانگریس پارٹی کا جائزہ اجلاس

ناندیڑ۔ یکم ؍ نومبر ( نامہ نگار ):آئندہ دنوں ہونے والے مقامی اداروں کے الیکشن کے سلسلہ میں کانگریس پارٹی نے کمر کس لی ہے۔ آج بھوکر اسمبلی حلقہ کے آبزرور مجاہد خان کی موجودگی میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں کانگریس کے ضلع صدر راجیش پائوڑے ، بھوکر تعلقہ کے آبزرور عبدالعزیز قریشی، گوند بابا گئوڑ ، توصیف انعامدار ، کنہاڑ کر و کانگریس پارٹی کے مقامی لیڈرس بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس اجلاس میں بھوکر بلدیہ، بھوکر پنچایت سمیتی، بھوکر تعلقہ میں موجود ضلع پریشد کے تینوں حلقوں کے الیکشن کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ پارٹی کے قائدین نے اس موقع پر مقامی لیڈرس کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ الیکشن کے مد نظر تیاریوں میں مصروف ہو جائے۔ کانگریس پارٹی کو سابق کی طرح بھوکر میں اس بار بھی اکثریت حاصل ہوں اس کے لیے محنت کریں۔




