بھیونڈی کے نعیم شیخ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

باندرہ (اِقبال باغبان ) : صلاح الدین ایوبی میموریل اردو ہائی اسکول بھیونڈی کے معروف سائنسی علوم کے معلم، ہدایت کار، ڈرامہ نگار،موٹیویشنل اسپیکر نعیم محمد اقبال شیخ کو اُن کے 32 سالہ مثالی تدریسی و سماجی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ دنوں مہاراشٹر اُردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے مثالی معلم ایوارڈ پچاس سالہ جشن کی تقریب میں ایس وی اسٹیڈیم ڈوم، ورلی ، ممبئی میں دیا گیا اور حال ہی میں 16 نومبر اتوار کو باندرہ میں
علی یاور کانفرنس ہال نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ باندرہ میں ایس ای ڈی بی سوشل فائونڈیشن کے دس سالہ جشن کے سالانہ تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اصغر مقادم (ڈائریکٹر مولانا آزاد مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن ممبئی) کے ہاتھوں مثالی معلم کا ایوارڈ اور مومنٹو سرٹیفکٹ اورشال کی شکل میں دیا گیا، بھیونڈی اور شولاپور کے نعیم سر کے تمام رفقاء انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔




