مراٹھوڑ ا

بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور ناندیڑ کی ہرشا ٹھاکر کے خلاف کارروائی کی جائے،کانگریس پارٹی وفد کا مطالبہ

ناندیڑ:17/دسمبر (نامہ نگار) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے 14/دسمبر کو ایک سرکاری تقریب میں ایک مسلم ایم بی بی ایس طالبہ کا چہرے پر سے نقاب کھینچ کر اُس کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا۔ اس سلسلے میں آج کانگریس پارٹی کے ایک وفدنے اقلیتی شعبہ کے شہر صدر عبدالعزیز قریشی کی قیادت میں ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں بتایا گیا کہ نتیش کمار نے پچھلے دنوں مسلم طالبہ جو برقع میں اپنی ڈگری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پہنچی تھی اس کے چہرے پر سے چیف منسٹر نتیش کمار نے نقاب کھینچ کر اس کے حجاب کی توہین کی۔

نتیش کمار کی یہ حرکت مسلمانوں کے لیے انتہائی دل آزار واقعہ ہے۔ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نتیش کمار کے خلاف کارروائی کریں۔ اسی طرح کانگریس پارٹی کے وفد نے دوسرے ایک میمورنڈم میں بتایا کہ ہرشا ٹھاکر نامی ایک خاتون نے پچھلے دنوں ایس پی آفس کے روبرو کھڑے ہوکر مسلم سماج کے خلاف انتہائی ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی اور ناندیڑ شہر کا پُرامن ماحول بگاڑنے کی کوشش کی۔ ہرشا ٹھاکر نامی اس خاتون کے سوشل میڈیا پر بھی کئی ویڈیو مسلمانوں کے خلاف بیان والے موجود ہیں۔ اس کی یہ حرکت پُرامن ماحول بگاڑ رہی ہے۔

اس لیے ہرشا ٹھاکر کے خلاف دو سماجوں میں تفرقہ ڈالنے اور پُرامن ماحول بگاڑنے، جان بوجھ کر مسلمانوں کی دل آزاری کرنے اور دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس خاتون کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ میمورنڈم میں کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے شہر صدر عبدالعزیز قریشی، سابق ڈپٹی میئر عبدالشمیم، عبدالغفار، سابقہ کارپوریٹر منتجب الدین، بابو بھائی کھوکے والے، شعیب حسین، رمیش گوڑبولے، چاند پاشاہ قریشی، عبدالرحیم، گنیش شنگے، محسن خان، شیخ پاشاہ، ایڈوکیٹ شہباز، عبدالحبیب و دیگر موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!