ضلع

بی جے پی لیڈرپنٹو مہاد یو کو فوری گرفتار کیا جائے کانگریس وفدکا ضلع کلکٹر کو میمورنڈم پیش

ناندیڑ۔ ۳۰؍ ستمبر ( نامہ نگار ):لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو گولی مار کر قتل کرنے کی کھلی دھمکی بی جے پی کے ایک لیڈر پنٹو مہا دیو نے دی ہے۔ کیرلا سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر کی جانب سے راہول گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں آج کانگریس کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر میمورنڈم پیش کیا۔ اس میمورنڈ م میںکہا گیا کہ کیرلا کے بی جے پی ترجمان پنٹو کی جانب سے راہول گاندھی کو گولی مارنے کی کھلے عام دھمکی قابل مذمت ہے۔

حکومت اس ملزم کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے فوری اسے گرفتار کریں۔ اس وفد میں رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، ضلع صدر راجیش پائوڑے، شہر صدر عبدالستار،مسعود احمد خان، عبدالغفار، سید شیر علی، مہیش دیشمکھ، سریندر گھوڑجکر، منا عباس حسین، عزیز قریشی، نرنجن پائوڑے، ستیش دیشمکھ، گگن یادو، سریش ہٹکر، کرونا جمداڑے، بالاجی چوہان، دیپک حضوریا، شنکر شندے و دیگر موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!