بی جے پی لیڈر وجئے شاہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ناندیڑ۔ 17؍ مئی ( نامہ نگار ):پہلگام حملہ کے بعد ملک کی افواج نے پاکستان کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے۔ فوجی کاروائیوں کی ذمہ داری کرنل صوفیہ قریشی نے بخوبی انجام دی تھی ۔ ملک بھر میں انکی ستائش کی جارہی تھی مگر اسی دوران مدھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈر اور وہاں کے ریاستی وزیر وجئے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کے تعلق سے متنازعہ بیان کرتے ہوئے کہا کے ہماری حکومت نے دہشت گردوں کے خاتمہ ان کی بہن کے ذریعہ سے ہی کرایا ہے۔ وجئے شاہ کے اس توہین آمیز بیان کی ملک بھر میں مزمت کی جارہی ہے۔ اسی طرح گزشتہ کل مدھیہ پردیش کے ہی ڈپٹی چیف منسٹر جگدیش دیوڑا نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کے ملک کی فوج کاروائی کے بعد نریندر مودی کی قدم بوسی کی ہے۔
بی جے پی لیڈروں کے ان بیان بازیوں کے خلاف آج کانگریس پارٹی دفتر کے روبرو ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویند رچوہان کی قیادت میں ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں مدھیہ پردیش کے وزیر وجئے شاہ کی تصویر کو جوتے مار کر احتجاج کیا گیا ۔ آپریشن سندور کی کامیابی پر ملک کی فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ہندوستان زندہ با د ، پاکستان مردہ باد کے نعرے لگا کرہندوستانی فوج کی ستائش کی گئی ۔ اس موقع پر شہر صدر عبدالستار ، ریاستی سیکریٹری سریندر گھوڑجکر، راجیش پائوڑے، ایکناتھ مورے، شہر کارگزار صدر بالاجی چوہان، خازن منا عباس حسین، سابق ڈپٹی میئر عبدالغفار، سریش ہٹکر، ستیہ پال ساونت،سابق کارپوریٹر منتجب الدین، دیپک حضوریا، شیخ مختار، عارف خان، رفیق پٹھان، گگن یادو، نسیم خان، رمیش چتے، عبدالفہیم واجئے گائوں، سنجئے واگھمارے، اتول پیدے واڑ ، دھننجے عمری کر، شرینواس مورے، گوند پاٹل، گوتم شیرساٹھ ، گنیش کوکاٹے سمیت دیگر عہدیداران اور ورکرس بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ناندیڑ۔ ۱۷؍ مئی ( نامہ نگار ):سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد مہاراشٹرا میں ضلع پریشد ، پنچایت سمیتی ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل اور دیگر مقامی اداروں کے الیکشن کی تیاریاں شروع ہو چکی ہے۔ اس سلسلہ میں ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویند ر چوہان نے اپنے بیان میں کہا کے کانگریس پارٹی آنے والے دنوں میں تمام مقامی اداروں کے الیکشن میں پوری طاقت سے حصہ لے گی۔ کانگریس پارٹی کو ہی ضلع میں اکثریت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کے کانگریس پارٹی ناندیڑ میں کبھی کمزور نہیں تھی اور نہ ہی مستقبل میں کبھی کمزور ہوگی۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاوہ دیگر تمام الیکشن پارٹی پوری طاقت کے ساتھ لڑے گی۔ ناندیڑ ضلع کانگریس کا ایک مضبوط قلعہ ہے۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن پر کانگریس کو ہی اکثریت ملے گی۔ جو مخالفین ناندیڑ ضلع میں کانگریس کو کمزور بتانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں ناندیڑ کی عوام الیکشن میں ان کا مقام بتا دے گی۔