قومی

تتکال ٹکٹ کے ضابطے میں اہم تبدیلی، یکم جولائی سے آدھار لنک کرنا لازمی، آئی آر سی ٹی سی نے جاری کی ہدایت

نئی دہلی، 30 جون: ریلوے سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے اہم خبر ہے۔ یکم جولائی 2025 سے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) تتکال ٹکٹ کے ضوابط میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔ اب تتکال ٹکٹ کی بکنگ صرف انہی صارفین کو دستیاب ہوگی جن کا آئی آر سی ٹی سی اکاؤنٹ آدھار نمبر سے تصدیق شدہ (Authenticated) ہوگا۔

ریلوے کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد تتکال ٹکٹوں میں فرضی بکنگ، دھاندلی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنا ہے۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو پہلے ہی اس نئے ضابطے کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر دے چکے ہیں۔ اس کے بعد اب آئی آر سی ٹی سی کے آفیشیل پورٹل اور ایپ پر بھی یہ اطلاع فلیش کی جا رہی ہے۔

آئی آر سی ٹی سی اکاؤنٹ کو آدھار سے کیسے جوڑیں؟
اگر آپ نے ابھی تک اپنے آئی آر سی ٹی سی اکاؤنٹ کو آدھار سے لنک نہیں کیا ہے تو یہ عمل انتہائی آسان اور مفت ہے۔ ذیل میں طریقہ درج ہے:

آئی آر سی ٹی سی کی آفیشیل ویب سائٹ یا موبائل ایپ کھولیں۔
اپنا اکاؤنٹ لاگ اِن کریں۔
’My Account‘ کے آپشن پر کلک کریں۔
’Authenticate User‘ پر کلک کریں۔
یہاں اپنا آدھار نمبر درج کریں اور نیچے دیے گئے ’OTP‘ آپشن پر کلک کریں۔
آدھار رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا گیا OTP درج کریں۔
شرائط و ضوابط پر ٹک کر کے ’Submit‘ کریں۔
کامیاب تصدیق کے بعد ’My Account‘ سیکشن میں گرین ٹک (✔) نظر آئے گا۔

جعلی ایپ اور ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں ریلوے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف آئی آر سی ٹی سی کے آفیشیل پورٹل یا ایپ کا استعمال کریں۔ کسی بھی جعلی ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی معلومات درج نہ کریں کیونکہ یہ سائبر فراڈ اور بینک اکاؤنٹ ہیکنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

نئی پالیسی کا مقصد: شفافیت اور سیکورٹی ریلوے حکام کے مطابق، تتکال ٹکٹ بکنگ کے دوران بار بار شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ایجنٹس اور کچھ عناصر فرضی طریقے سے ٹکٹیں حاصل کر کے بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ آدھار آتھنٹیکیشن سے یہ ممکن نہیں رہے گا، اور عام مسافر شفاف نظام کے تحت ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!