مہاراشٹرا

تحریکِ مطالعہ وقت کی ضرورت ہے : سنیئر صحافی ،ایوب نلامندو

انسان کو مہذب بننے کے لیے مطالعے کی ضرورت ہے : سولاپورشہر قاضی، مفتی امجد علی۔

نورٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سولاپورکے ستائیس مدرسوں میں اسکول لائبریری کا قیام ۔
سولاپور (اقبال باغبان) : نورسوشل ویلفیراینڈ چیریٹبل ٹرسٹ سولاپورکے زیرِ اہتمام پرائمری سطح کے طالب علموں میں مطالعے کے ذوق مطالعہ پروان چڑھانے کی غرض سے اُردو گھرسولاپورمیں "بے نظیر تحریکِ مطالعہ” تقریب منعقد کی گئی۔ اس علمی و ادبی محفل میں صدراتی تقریر میں سولاپورکے سینئر صحافی محترم ایوب نلامندو نے کہا کہ "تحریکِ مطالعہ وقت کی ضرورت ہے” دورِ حاضرمیں اس تحریک کی اشد ضرورت تھی۔ اس ضمن میں نورٹرسٹ کی پیش رفت قابلِ داد وستائش ہے۔

مہمان خصوصی ، شہر قاضی محترم مفتی امجدعلی قاضی نے مطالعے کی ضرورت اور اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "انسان کو مہذب بننے کے لیے مطالعے کی ضرورت ہے” ہمیں اچھی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیےاور قرآن کریم سے بہترکوئی کتاب نہیں۔ ہمیں قرآن کریم کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔ نورٹرسٹ کے صدرمحترم نظیر منشی نے ادارے کا تعارف پیش کیا اور رُکن محمود نواز نے پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔

نورٹرسٹ کی طرف سے منعقد اس بے نظیر تحریکِ مطالعہ تقریب میں سولاپورکی ضلع پریشداورمہا نگر پالیکا کے ۲۷ مدارس کو دیڑھ سو کتابوں کا سیٹ دیا گیا۔ اس سیٹ میں تاریخ اسلام کی کتابیں، سبق آمو ز کہانیوں کی کتابیوں کے علاوہ دیگر مضمون کی کتابیں شامل ہیں۔ اس تحریک کے تحت سولاپورکی ۲۷، اسکولوں میں کتب خانوں کی بنیاد رکھی جائے گی۔ غرض اس تحریک کے تحت سولاپورکے ۲۷ مدراس میں اسکول لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔ اس کے علاوہ اُردو گھرکے کتب خانے کے لیے بھی ایک سیٹ دیا گیا۔

اس تقریب میں سُپر بھات ایجوکیشن سوسائیٹی کے صدرشبیر شیخ ، ضلع پریشد کے اے۔ ڈی ۔ آئی۔محترمہ دولت بی، سُپروائزر محترمہ نیلوفر، اقبال انصاری، مناف شیخ، عبدالمنان شیخ، شمع اسکول کے صدرمدرس ابوبکر نلامندو، رفیق خان، شفیع کیپٹن، بشیر باغبان، مظہر الوڑی، اُردو گھر کے ناظم کتب ساحرنداف، زین الدین پٹیل نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں عمران جمعدار، اشفاق پٹیل، سہیل نائک، علی نلامندو، اکٹرشیخ، کلیم باٹگھر، سبیل نائک نے محنت کی۔ نظامت کے فرائض سولاپورکے معروف ناظم فہیم باٹگھر نے انجام دیے اور شکریہ نورٹرسٹ کے نائب صدرپروفیسر ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدارنے ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!