تعریف خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے : نذیر منشی کی رائے۔
شمع اردو اسکول میں تقسیم انعامات کی شاندارتقریب کا میابی سے ہمکنار۔

سولاپور (اِقبال باغبان) :- "طلباء کسی بھی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس کے اپنے مدرسے میں ان کی پزیرائی ہوتی ہے اور کی کی پیٹھ تھپ تھپائی جاتی ہے تو ان کا عز م اور حوصلہ بڑھتا ہے”۔ نور ٹرسٹ کے بانی اور صدر محترم نظیر منشی نے شمع ایجوکیشن اُردو پرائمری اسکول میں منعقد تقسیم انعامت کی شاندارتقریب میں اپنی صدراتی تقریر میں یہ بیان دیا۔ حیدرآباد کے پروفیسر، مصنف اور شاعر محترم محمدمسعوداحمد اس تقریب میں بطورخاص مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔
تقریب کی ابتداء تلاوت کلام سے کی گئی۔ بعدازاں طالب علموں نے استقبالیہ گیت پیش کیا۔اسکول کے پرنسپل ابوبکر نلامندو نے اسکول کی ترقی کی رپورٹ پیش کی۔ شاہین صدف نے مہمانوں کا مختصراور جامع تعارف پیش کیا۔شمع ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ایوب احمد نے حیدرآباد کے سینئر اردو ادیب پروفیسر ڈاکٹر مسعود اور ڈاکٹر سہیل کو شال، گلدستے اور کتابوں کا تحفہ دیا اور سولاپور کی کثیر لسانی روایت اور اردو ادب کی تحریک کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کر کے حاضرین کا دل جیت لیا۔
اس موقع پر سینئر مصنف محمد مسعود احمداور صدائے مہاراشٹر کے مدیرپروفیسر ڈاکٹر محمدشفیع چوبدار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب بچوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر انڈین یوتھ اسو سی ایشن کے ڈائریکٹڑ مظہر الولی، دی پروگریسسیو اسکول کے ناظم کتب جعفر بانگی، اساتذہ اور والدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت شاہین صدف نے کی اور پرنسپل ابوبکر نلا مندو نے شکریہ ادا کیا۔




