ایجوکشن

تعلیم، ایک طاقتور ہتھیار،حصول علم ناگزیر ۔۔ انسپکٹر زرینہ باغوان

لاتور(محمد مسلم کبیر)تعلیم انسانی زندگی کا سب سے قیمتی اور طاقتور ہتھیار ہے۔ تعلیم سے انسان کی زندگی میں علم، ترقی اور خوشحالی آتی ہے۔ تعلیم سے شخصیت نکھرتی ہے، سوچنے کی صلاحیت بڑھتی ہے اور سماج میں مناسب مقام حاصل ہوتا ہے۔ تعلیم صرف کتابی علم کا نام نہیں بلکہ تجربات سے حاصل شدہ زندگی کا حقیقی شعور بھی ہے یہ بات اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر زرینہ باغبان نے کہی۔رقیہ بیگم ہائی اسکول،قاضی محلہ،لاتور میں سرپرستوں کا اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر زرینہ باغوان (اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر)،بحیثیت مہمان خصوصی طلباء اور اساتذہ اور سرپرستوں سے خطاب کر رہی تھیں۔ہیڈ ماسٹر یحییٰ الکثیری، پروفیسر محفوظ سر (ریٹائرڈ)،ناظمہ عباس شیخ باجی،جنیدی سر، آصف باغوان،شیخ یوسف سر (پرائمری ہیڈ ماسٹر) موجود تھے۔

انسپکٹر زرینہ باغبان نے مزید کہا کہ تعلیم سے انسان اچھے بُرے کا فرق سمجھ سکتا ہے،فیصلہ لینے کی صلاحیت بڑھتی ہے اور خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ایک ناخواندہ شخص توہم پرستی، جہالت اور غربت میں مبتلا رہتا ہے،جبکہ ایک تعلیم یافتہ شخص سائنسی مزاج،بیداری اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔تعلیم سے سماج کی ترقی ممکن ہے۔تعلیم یافتہ لوگ سماج میں مساوات،اخوت اور انصاف کی قدروں کو فروغ دیتے ہیں۔تعلیم سے بے روزگاری کم ہوتی ہے اور اقتصادی ترقی حاصل ہوتی ہے۔اس لیے ہر بچے اور بچی کو تعلیم دینا ان کا حق اور ایک اہم ضرورت ہے۔آج حکومت ہند”سرو شکشا ابھیان”، "بیٹی بچاؤ،بیٹی پڑھاؤ”جیسی اسکیمیں چلا رہی ہے،جن کے ذریعے بچوں کو مساوی مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔صرف تعلیم ہی ملک کو ایک ترقی یافتہ قوم بنا سکتی ہے۔تعلیم زندگی کا ستون ہے۔تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔اس لیے "ودیا وِنیین شوبھتے” یعنی "علم سے ہی انسان شائستہ بنتا ہے” یہ قول ہمیں یاد رکھنا چاہیے۔ہر فرد کو تعلیم کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے اور سماج کی ترقی کے لیے تعلیم کو فروغ دیناچاہیے۔

جلسے کے اغراض و مقاصد ناظمہ بیگم عباس شیخ باجی نے پیش کیا،نظامت پروفیسر محفوظ سر نے کی اور شکریہ جنیدی سر نے ادا کیا۔جلسے میں اساتذہ و عملہ،والدین،طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!