Uncategorized

تعلیمی کانفرنس اور تہنیتی اجلاس – SIO ناندیڑ۔

الحمدللہ! اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) اور جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار "تعلیمی کانفرنس اور تہنیتی اجلاس” کا انعقاد بروز جمعرات، 5 جون 2025 کو اردو گھر ناندیڑ میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔
اس پروگرام میں دسویں اور بارہویں جماعت کے اُن طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی، جنہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انعام یافتگان میں اسکول اور کالج سطح پر اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس اور بُک ہیمپرز دیے گئے۔ علاوہ ازیں، ڈسٹنکشن سے کامیاب ہونے والے تقریباً 400 طلبہ کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں مجموعی طور پر 70 طلبہ کو خصوصی انعامات دیے گئے۔

پروگرام کی صدارت معروف ماہر تعلیم پروفیسر مستجاب خاطر (مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) نے کی، جنہوں نے "علم، کامیابی اور انسان: نوجوانوں کے ذہنوں کے لیے راستے” کے عنوان پر بصیرت افروز خطاب کیا۔ دیگر معزز مہمانوں میں محترمہ شمائلہ صدف (مجسٹریٹ)، محترم دھننجے پانچال (مجسٹریٹ)، ڈاکٹر ایم اے بصیر (ایچ او ڈی، کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، یشونت کالج)، اور جناب عابد خان (امیر مقامی، جماعت اسلامی ہند ناندیڑ) شامل تھے۔

محترمہ شمائلہ صدف اور محترم دھننجے پانچال نے "میرا سفر تیاری سے کامیابی تک” کے عنوان سے طلبہ کو اپنی تعلیمی جدوجہد اور کامیابی کی داستان سنائی، جو طلبہ کے لیے نہایت ترغیب بخش ثابت ہوئی۔
پروگرام کا مقصد طلبہ میں تعلیمی شوق کو بڑھانا، ان کی کاوشوں کو سراہنا اور ان کی شخصیت سازی میں ایک مثبت کردار ادا کرنا تھا۔ اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منتظمین، شرکاء، مہمانانِ خصوصی اور تمام طلبہ و سرپرستوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع سے ایس ائی او ناندیڑ کے صدر ضلع زید احمد صاحب نے کہا کہ تعلیمی میدان میں مسلم طلبہ و طالبات کو مستقل کوشہ رہنا چاہیے اور صرف تعلیمی میدان میں کریئر اورینٹڈ نہیں بلکہ اسلامی اقدار کو تھام کر اسلامک ویلیوز کو پکڑ کر اخلاق و کردار کو بہتر بناتے ہوئے ویلیو بیس ایجوکیشن حاصل کرنا بہت ضروری ہے
اور اس حوالے سے ایس ائی او مستقل کوشاں رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایس ائی او کے کئی پروجیکٹس ہیں جس پر وہ کام کر رہی ہے اور اگے بھی کرتی رہے گی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!