مہاراشٹرا
تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر زور دینے کی ضرورت ہے : نظیر منشی۔

شولاپور (اقبال باغبان) : ہمارے تعلیمی نظام میں طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ تربیت صحیح ہو گی تووہ زندگی میں کامیاب ہوں گی اور صالح معاشرے کی تعمیر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اپنی صدارتی تقریر میں سٹی ژن اُردو ہائی اسکول میں طالب علموں کے استقالیہ تقریب میں نورسوشل ویلفیراینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ شولاپور کے صدر نظیر منشی صاحب نے کیا۔ مدرسہ ہٰذا میں ایس۔ایس۔سی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کی گل اورٹرافی دے کر حوصلہ افزائی کی۔ ان میں قریشی تحریم طالب الرحمٰن، سید عمرفاروق اور
نداف شفاء عزیز یہ بچوں کو صدرجلسہ اور مہمان خصوصی کے دستِ مُبارک سے گل پوشی کی گئی۔

تقریب کی ابتدا میں اسکول کے صدر مددس محترم مظہر شاہ پورے نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مدرسے کے کاہائے نمایاں بیان کیے۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے اپنی تقریر میں علامہ اقبال کے اشعارکے حوالے سے جہد وعمل کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ سبھی طالب علموں کو یکساں تعلیم دیتے ہیں ۔ لیکن باعمل طالب علم کامیاب ہوتے ہیں اور بے عمل کام ہوجاتے ہیں۔
اس تقریب میں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے دی گئی کتابوں کو مہمانان کو ہاتھوں سے طالب علموں میں تقسیم کیا گیا۔ اس خوبصورت تقریب کی نظامت اور مہمانان کا تعارف اسکول نے فعال ومتحریک معلم جاوید چاندہ نے کی اور دیگر اساتذہ کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں خوب محنت کی۔ اس تقریب میں اسکول کے طالب علموں کے ساتھ ساتھ سرپرستوں نے بھی شرکت کی۔